... loading ...

پاکستان سپر لیگ میں غیر متوقع طور پر اُبھرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرکٹ شائقین کو حیران کرتے ہوئے لیگ کے پہلے چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اسلام آباد یونایٹڈ کے ڈیون اسمتھ اور بریڈ ہیڈن کی شاندار بلے بازی نےمسلسل فتوحات سمیٹنے والی مقبول ترین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ٹاس جیتنے کی صورت میں بھی بلے بازی ہی کرتے۔ اس طرح کوئٹہ کو ٹاس ہارنے کے باجود بھی حسب خواہش بلے بازی کا موقع مل گیا تھا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بسم اللہ خان اور احمد شہزاد نے ہی اننگز کا آغاز کیا لیکن بسم اللہ خان گزشتہ میچ کی طرح فائنل کے اس اہم ترین میچ میں بھی بغیر کوئی رنز بنائے محمد عرفان کا شکار بن گئے ۔تب کیون پیٹرسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں احمد شہزاد کےساتھ مل کر اسکور کو 33 رنز تک پہنچادیا ۔ جس میں خود اُن کا اپنا اسکور 18 رنز تھے۔ اُنہیں آصف علی کے شانداد کیچ کی بدولت گھر میدان سے باہر جانا پڑا۔ اس موقع پر ٹیم کی توقعات کو مسلسل ناکامی کا چہرہ دکھانے والے احمد شہزاد نے کچھ ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ اور سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز کا اضافہ کردیا۔ یہ وہ موقع تھا جب کوئٹہ 120 رنز کی مستحکم پوزیشن پر تھا۔ اس دوران احمد شہزاد کو ایک موقع بھی ملا جب عمران خالد نے ان کا کیچ گرادیا جبکہ سنگاکارا 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے برق رفتار 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز کو بیٹنگ نمبر پر ترقی دیتے ہوئے جلدی بھیجا گیا تاہم وہ سیموئیل بدری کو 16 ویں اوور میں ایک چھکا رسید کرنے کے بعد اگلی گیند پر بولڈ ہوگئے تو کوئٹہ کا اسکور 135 رنز تھا۔
احمد شہزاد نے ٹائٹل کے حصول کے لیے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 64 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد محمد سمیع کی گیند کا نشانہ بن گیے۔ان کی اننگز 9 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین تھی۔ کپتان سرفراز احمد صرف 3 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹے، اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکور 153 رنز تھاجس کے بعد گرانٹ ایلیٹ اور انورعلی نے کریز سنبھالی مگر انورعلی 19 ویں اوور میں محمد سمیع کے سامنے بے بس نظر آئے تاہم آخری اورر کی ابتدائی گیندوں پر آندرے رسل کو بلند وبالا ایک چھکا ضرور مارا، اگلی گیند پر دو رن لیے جبکہ چوتھی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب خالد لطیف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔انورعلی10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13 رنز ہی بنا سکے۔گرانٹ ایلیٹ نے آخری گیند پر آندرے رسل کو چھکا رسید کرکے اننگز کو مکمل کردیا وہ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ناتھن مک کولم کوئی رن بنائے بغیر کھڑے رہے۔اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آندرے رسل نے 3 اور محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شرجیل خان اور ڈیون اسمتھ نے پراعتماد آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں 15 رنز حاصل کرکے کوئٹہ پر برتری لینا شروع کردیا اور اس سلسلے کو جاری رکھا اور 54 رنز کی شراکت قائم کی جس میں شرجیل کا حصہ 13 رنز کا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈکا یہ اعتماد میچ کے آخری لمحے تک برقرار رہا۔ڈیون اسمتھ اس موقع پر جارحانہ بلے بازی سے کام لیا اور بریڈ ہیڈن کے ساتھ دوسری وکٹ میں اسلام آباد کو فتح کے قریب لے آئے، دونوں بلے بازوں نے اس کامیاب شراکت داری میں اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں. دونوں کے درمیان 85 رنز کی شراکت بنی۔
ڈیون اسمتھ 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 139 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو اسلام آباد ٹائٹل کے حصول سے صرف 26 رنز دور تھا۔آندرے رسل 3 گیندوں کے مہمان بنے اور ایک چھکے کی مدد سے 7 رنز بناسکے. خالد لطیف آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اور یو ں بریڈ ہیڈن نے نئے آنے والے بلے باز مصباح الحق کے ساتھ مل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی چمپیئن ٹیم بنا دیا۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...