... loading ...

ایف آئی اے، سی آئی اے، پولیس، رینجرز اور خفیہ ایجنسیوں نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کراچی کی تاریخ کے سب سے بڑے “حادثے” کو دہشت گردی کی ایک منظم واردات قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی تھی کہ جس میں 259 افراد جل کر مرے تھے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیداران حماد صدیقی اور رحمان بھولا سمیت کئی افراد کو اصل ملزم قرار دیا گیا ہے کہ جنہوں نے فیکٹری مالکان سے 20 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور عدم ادائیگی پر فیکٹری کو نذر آتش کردیا، حالانکہ اس وقت وہاں سینکڑوں ملازمین موجود تھے۔
انسپکٹر جنرل سی سی آئی اے سلطان علی خواجہ زیر قیادت اس ٹیم میں ایف آئی اے، پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلی عہدیداران شامل تھے، جنہوں نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری واقعے کی ازسرنو تحقیقات میں پایا کہ اس واقعے کا اصل محرک دراصل بھتے کی عدم ادائیگی تھی لیکن سیاسی دباؤ اور نااہلی کی وجہ سے پولیس نے معاملے کی تحقیقات غیر پیشہ ورانہ انداز میں کیں جس میں مجرموں کو چھپانے اور بچانے کی کوشش کی گئی۔ ظاہر یوں کیا گیا کہ یہ ایک حادثہ تھا جو فیکٹری مالکان کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
جے آئی ٹی کے اراکین نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایف آئی آر اور اس کے بعد ابتدائی تحقیقات میں کہیں بھتے کا ذکر تک نہیں تھا۔ اس لیے ٹیم نے تھانے میں درج کردہ ایف آئی آر کی منسوخی اور نئے سرے سے ایف آئی آر درج کرانے کی سفارش کی، جس میں رحمان بھولا، حماد صدیقی، زبیر عرف چریا، عمر حسن قادری، عبد الستار، علی حسن قادری، اقبال ادیب خانم اور چار دیگر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک فرار ہوجانے والے افراد کو واپس وطن لایا جائے اور ان کے پاسپورٹس منسوخ کرکے ان کا نام ای سی ایل میں درج کیا جائے۔ اس امر کی بھی سفارش کی گئی ہے کہ مستقبل میں دہشت گردی کی ایسی کسی بھی سرگرمی ميں جانوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کے لیے نئے قوانین اور حفاظتی قواعد تشکیل دینے چاہئیں اور فیکٹری مالکان اور ملازمین کو ایسی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے تربیت دی جانی چاہیے۔
رپورٹ میں 2 کروڑ سے زیادہ آبادی کے حامل شہر کراچی میں امدادی کارروائی کے لیے دستیاب سہولیات پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ دہشت گردی اور بڑے حادثات و سانحات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ ساتھ ہی پولیس میں اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا گیا تاکہ وہ کسی بھی بڑے واقعے کی تفتیش میں بے خوف و خطر کام کرے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...