... loading ...

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایف آئی اے کے اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے عدالتی کمیشن کی تشکیل کی پیشکش کو قبول کرے گی۔ اور ایک خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے اس کا تحریری مطالبہ کرے گی۔ وجود ڈاٹ کام کو باخبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ سندھ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ایف آئی اے کے اقدامات اس قدر غیر قانونی ہیں کہ کسی بھی عدالتی کمیشن کی یہ تاب نہیں لاسکیں گے۔ اس لئے سندھ حکومت نے سوچ سمجھ کر وفاقی وزیر داخلہ کی پیشکش کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں سندھ کے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “کیا صوبائی حکومت ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سندھ میں کی جانے والی کارروائیوں کو ان کے دائرہ کار اور حدود سے متجاوز تصور کرے”۔
بیان میں چودھری نثار کی پیشکش کا ذکرکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو یہ بتایا ہے کہ وہ سندھ میں ایف آئی اے کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور چھاپوں کی چھان بین کے لیے عدالتی کیمشن کی تشکیل کیلئے تیار ہیں، اگر آصف زرداری چاھتے ہیں۔ چنانچہ سندھ حکومت چوہدری نثار علی خان کے عمل کو سراہے گی اگر وہ سندھ میں ایف آئی اے کی کارروائیوں کی جانچ کیلئے عدالتی کیمشن کو تشکیل دیں گے۔
صوبائی حکومت کا ایف آئی اے کے اقدامات پر یہ واضح موقف ہے کہ ایف آئی اے کے اہلکار کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی 15 ہزار سے زائد فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ جبکہ اُنہیں دفاتر پر چھاپوں کا قانونی اختیار حاصل نہیں تھا۔
سندھ حکومت کے نزدیک صوبائی حکومت کے پاس اپنے اداروں میں ہونے والی بدعنوانیوں کے خلاف کارروائیوں کا ایک طریقہ کار موجود ہے۔ مگر اس کے باوجود ایک خود ساختہ اتھارٹی کے تحت ایف آئی اے نے صوبائی حکومت کی حدود میں انسداد کرپشن کا کردار ادا کرکے حد سے تجاوز کیا ہے۔جسے وہ اٹھارویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی تصور کرتی ہے۔
اس تناظر میں وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی کمیشن سے حاصل ہونے والے نتائج سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کی حدود اور اختیارات کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا خاتمہ کردیں گے۔اس اعتبار سے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سےاِسے ایک عملی اور جرات مندانہ پیشکش کہا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...