... loading ...

پی آئی اے فروخت کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی (سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) میں ایک نئی کمپنی اس سلسلے میں رجسٹرڈ کر ائی گئی ہے۔ پاکستان ائیر ویز لمیٹڈ نامی کمپنی ایس ای سی پی میں 19 فروری کو رجسٹرڈ کی گئی ہے۔
وجود ڈاٹ کام کو انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کے تمام اثاثہ جات اسی کمپنی کے نام منتقل کئے جائیں گے۔پی آئی اے کی نجکاری اور اثاثہ جات کی فروخت موجودہ دور حکومت کی سب سے برہنہ بدعنوانی سمجھی جارہی ہے جس میں واضح طور پر اثاثہ جات کی مالیت اور اُس کی قیمت ِ فروخت میں زمین آسمان کا فرق بتایا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری میں پی آئی اے کے اثاثہ جات کی فروخت کے جو اندازے لگائے جارہے ہیں ، وہ اس ڈیل کو مشکوک ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔ مثلاً پی آئی اے کے کے ڈی اے اسکیم میں واقع ایک اسپتال کی مارکیٹ میں قیمت کا اندازہ 20 کروڑ کا لگایا جارہا ہے جبکہ اس کی نجکاری میں قیمت فروخت 3 کروڑ تک لگائی گئی ہے۔ اسی طرح کارساز روڈ پر واقع ایک کلینک کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اس کی مالیت کسی بھی طور دس کروڑ سے کم نہیں ، مگر اِسے ایک کروڑ کی مالیت میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح گلستان جوہر کراچی میں پی آئی اے کے ایک تین ہزار مربع گز کے پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو دس سے پندرہ کروڑ کی سمجھی جارہی ہے جبکہ اِسے نجکاری میں صرف پانچ لاکھ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کی صورت میں سب سے زیادہ جھٹکا نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں لگایا جارہا ہے۔ جس کی مالیت ایک ارب امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ مگر یہ انتہائی کم قیمت پر نجکاری کی بولی میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اگر پی آئی اے پر واجب الادا قرضوں کو دیکھا جائے تو یہ دوسو ارب روپے بنتے ہیں۔ جس میں اصل قرضہ 122 ارب روپے کا ہے۔ اس کے علاوہ جو رقم ہے وہ سود کی ہے۔ عام طور پر اس قسم کی ڈیل میں سود کی رقم معاف کرالی جاتی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 122 ارب روپے کے قرضے رکھنے والے اس ادارے کے مجموعی اثاثوں کی مالیت کا مارکیٹ کی سب سے کم ترین بولیوں کی شکل میں اندازہ لگایا جائے تو یہ کسی بھی طرح سے 4 سو ارب روپے سے زیادہ کے بنتے ہیں۔ اس طرح پی آئی اے کوڑیوں کے مول فروخت کی جارہی ہے۔ مگر پاکستان میں ان دنوں اس قسم کی بدعنوانیوں کو نہایت ایمانداری کے ساتھ دھڑلے سے کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں نوازحکومت پر پہلے سے ہی یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ دراصل حکمرانوں کی طرف سے اُن کے اپنے ہی قریبی لوگوں کو اونے پونے فروخت کی جارہی ہے۔

پاکستان ائیرویز لمیٹڈ کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کا عکس
ایک طرف اس قسم کی ننگی بدعنوانیاں جاری ہیں اور دوسری طرف نوازشریف نے نیب کو بدعنوانیوں کی تحقیقات میں گرمجوشی دکھانے پر نہایت سخت پیغام دے کر اپنے دفاع پر مجبور کردیا ہے۔وجود ڈاٹ کام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ اوروہ اِسے کسی بھی قیمت پر حتمی شکل دینے پر بضد ہے۔پاکستان ائیر ویز لمیٹڈ نامی کمپنی کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کو اس جانب ایک قدم سمجھا جارہا ہے۔
دوسری طرف پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ائیر ویز کو دراصل پی آئی اے کی ایک ذیلی تنظیم کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ تاکہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ مگر ترجمان نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ ایک نئی کمپنی کے قیام سے پی آئی اے کی کارکردگی میں بہتری کیسے آسکے گی؟ نیز ایک ادارے کی موجودگی میں نئی کمپنی کا قیام آخر کیوں اور کیسے کسی پرانے ادارے کی بہتری کا ضامن ماڈل ہو سکتاہے؟ ترجمان کی وضاحت سے یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ کیا اس نئی کمپنی کے رجسٹرڈ کرائے جانے کے بعد پی آئی اے کے اثاثے اس کمپنی کو منتل کئے جاسکیں گے یا نہیں؟ معاملہ کچھ بھی ہو پاکستان ائیرویز کے قیام کے سے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے شکوک وشبہات میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...