... loading ...

مسلم لیگ نون کی حکومت کے متعلق یہ تصور راسخ ہو چکا ہے کہ وہ بھارت کی ہر صورت میں دلجوئی کی خواہاں ہے۔ اور اس کے لئے کسی بھی اقدام کو اُٹھانے کے لئے تیار رہتی ہے۔ اس ضمن میں تازہ ترین واقعہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہندوستان کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کا مقدمہ گجرانوالہ میں درج کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کے بعد ہندوستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) کی جانب سے فراہم کی گئی ابتدائی معلومات کی روشنی میں سی ٹی ڈی پولیس گجرانوالہ کی جانب سے مبینہ حملہ آوروں اور ان کے مبینہ معاونین کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 302,324 اور 109 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7 اور 21 (آئی) کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کی مقدمہ نمبر 6/2016 بتایا گیا ہے۔
اگرچہ اس مقدمے کے اندراج کے حوالے سے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مقدمے کا اندراج ہماری سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ مگر اس کی وضاحت اُنہوں نے نہیں کی کہ آخر ایسی کیا ضرورت درپیش تھی جس میں حکومت کو اپنی سنجیدگی ظاہر کرنے کے لئے مقدمے کے ہی اندراج کی ضرورت پیش آئی۔ پھر یہ پہلو بھی حیرت انگیز ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے پہلے سے ہی ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جاچکی تھی،جس کے تحت باقاعدہ تحقیقات بھی کی جارہی تھیں ۔پاکستانی سرحد سے محض پچاس کلومیٹر دور پٹھان کوٹ ائیر بیس پر گزشتہ ماہ 2 جنوری کو دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کئے جانے کے بعد بھارت کے تقریباً تمام دعوے غلط ثابت ہو گیے تھے۔اس سلسلے میں بھارت کی جانب سے فراہم کئے گیے تمام رابطہ نمبرز غیر متعلق ثابت ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ بھارت نے اس حملے میں جن افراد کی نشاندہی کی تھی ، اُن سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج بھی بھارتی معلومات کو غلط ثابت کررہے تھے۔ خود پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ اس کا ذکر متعدد مرتبہ ٹاک شوز میں کرتے رہے ہیں۔ دوسری طرف بھار ت میں اس حملے کے حوالے سے کافی ایسے شواہد سامنے آئے تھے، جس سے یہ شبہ تقویت پاگیا تھا کہ یہ حملہ ایک “ان سائید جاب” تھا۔ اس ضمن میں بھارت میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں تھیں۔ مگر بھارت نے اس کے باوجود روایتی طور پر حملے میں پاکستان کو ملوث قرار دیتے ہوئے جیش محمد کی طرف اشارہ کیا تھا۔ اور دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار پاکستان میں موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ ائیر بیس کا ماسٹر مائند قرارد یتے ہوئے اُن کے بھائی عبدالرؤف اور دیگر پانچ افراد کو اس میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ اس ضمن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ایک ٹیلی فونک گفتگو کے نتیجے میں دی گئی “معلومات” پر پاکستان کی جانب سے ایک چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تھی۔ مذکورہ تحقیقاتی ٹیم پنجاب کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رائے طاہر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی، جبکہ اس کے دیگر ممبران میں خیبر پختونخوا کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل صلاح الدین خان، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) لاہور کے ڈائریکٹر عظیم ارشد، ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر عثمان انور، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان سعید اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے کرنل عرفان مرزا شامل تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے بعد پاکستان نے واضح کردیا تھا کہ بھارت کی جانب سے فراہم کردہ موبائل نمبرز غیر رجسٹر ڈاور جعلی شناخت کے حامل ہیں۔اس ضمن میں پاکستان کے پاس یہ ٹھوس نتائج موجود تھے کہ بھارت کی طرف سے مہیا کی گئی تمام معلومات غلط تھیں ۔ مگر اس کے باوجود یہ ایک حیرت انگیز امر ہے کہ پاکستان بھار تی پروپیگنڈے کو سامنے لانے کے بجائے اُلٹا مقدمہ درج کرنے پر کیوں تیار ہوا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...