... loading ...

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف ایم کیوایم نے چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے 18 فروری بروز جمعرات ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والی ہڑتال میں پارٹی رہنما، ارکان پارلیمنٹ اور کارکن شرکت کریں گے۔جو 19 فروری سے 22 فروری تک صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقاریر پر پابندی کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں، تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا کہ یہ کب تک جاری رہے گی۔ایم کیوایم اسی طرح کی ایک اور ہڑتال 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر کچھ روز قبل کر چکی ہے۔
ایم کیوایم کے رہنما کافی عرصے سے بات چیت کے ایک پس پردہ عمل سے اپنے قائد کی تقاریر کے نشر کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے کے لئے کوشاں تھے۔ مگر اس ضمن میں بات چیت کے نتیجہ خیز نہ ہونے کے باعث اب ایم کیوایم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا پہلا مظاہرہ لندن میں کیا گیا۔ اور اب دوسرے مرحلے میں اس احتجاج کو آگے بڑھا کر چارروزہ علامتی بھوک ہڑتال کی شکل میں کراچی پریس کلب پر کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم نے یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب ایک روز قبل رابطہ کمیٹی کا ایک بیان خاصا موضوع بحث رہا ہے۔ جس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا گیا تھا کہ پاکستانی عوام کے لئے آئندہ پندرہ دن انتہائی اہم ہیں۔ جو نہایت احتیاط اور ہوش مندی کے ساتھ گزارے جائیں۔مذکورہ بیان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں آنے والے زلزلوں اور سیاسی ماحول کی غیر یقینیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے عوام کو کہاتھا کہ وہ اپنی آنکھیں ہی نہیں ذہن بھی کھلے رکھیں۔ اور اُنہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ ادویات اور ضروری گھریلو اشیاء کے علاوہ خشک اجناس ذخیرہ کر لیں۔ مذکورہ بیان کے بعد سندھ رینجرز نے فوری ردِ عمل دیتے ہوئے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا۔ جس میں شہر میں خوف وہراس پھیلانے کی کوششوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سرگرم ہیں۔
اس پس منظر میں ایم کیو ایم کی طرف سے چار روزہ ہڑتال کا قدم سامنے آیا ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما اپنے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے مختلف ٹاک شوز میں یہ نشان دہی بھی کررہے ہیں کہ الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی ایسا فیصلہ کسی کے خلاف کبھی نہیں لیا گیا جبکہ دوسرے رہنما اس سے بھی سخت گفتگو کرتے رہے ہیں جو ایم کیوایم کے قائد کی طرف سے کی گئی ہے۔ تاہم ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے باوجود ایم کیوا یم کے قائد نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی گفتگو سے احتیاط کریں گے جس سے بلاوجہ ملک دشمنی کے الزامات عائد ہوتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...