... loading ...

پاکستان میں دی جانے والی تیزرفتار پھانسیوں پر دنیا بھر میں سوالات اُٹھائے جانے لگے ہیں۔ انسانی حقوں اور انصاف کے عمل پر نگاہ رکھنے والے ادارے پاکستان میں دی گئی پھانسیوں کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیتے ہیں۔ جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں پاکستان ، ایران اور چین کے بعد تیسرے نمبر پرآگیا ہے۔پاکستان میں سال 2015ء میں324 افراد کو پھانسیاں دی گئی ہیں۔ جن میں سے اکثریت کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم یا حملے سے نہیں تھا۔یہ اس معاملے کا عجیب وغریب پہلو ہے۔ کیونکہ پاکستان نے دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے پھانسیوں پر عائد پابندی کو ہٹادیا تھا۔اور ابتدا میں یہی بتایا جارہا تھا کہ اس کا ہدف زیادہ تر دہشت گرد ہو ں گے۔ چنانچہ پھانسیوں پر سے پابندی کی سزا ہٹائے جانے کے بعد ابتدا میں جن 39 افراد کو پھانسی دی گئی اُن کا تعلق کسی معروف عسکریت پسند گروپ سے تھا یا وہ کسی دہشت گرد حملے میں ملوث پائے گئےتھے۔جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ابتدائی طور پر یہی کہا تھا کہ پھانسیوں پر غیر اعلانیہ پابندی صرف عسکریت پسندی سے متعلق مقدمات پر سے ہٹائی جارہی ہے تاہم بعد میں اس کا دائرہ کار بڑھاکر تمام مقدمات تک پھیلا دیا گیا۔ ڈائریکٹر ڈیتھ پینلٹی ٹیم مایا فویا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی دعوے اور حقیقت آپس میں مماثلت نہیں رکھتے۔کیونکہ جن افراد کو زیادہ تر پھانسیاں دی گئیں وہ غریب اور غیر محفوظ پس منظر کے حامل تھے ، اس لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ ایسے افراد کو پھانسی دینے سے پاکستان محفوظ ہوجائے گا۔رپورٹ یہ بھی وضاحت کرتی ہے کہ پھانسی پانے والوں میں کم عمر ، نفسیاتی مریض اور ایسے افراد بھی شامل تھے جن پر مقدمات منصفانہ طورپر نہیں چلائے گیے تھے۔اس ضمن میں سرکاری اہلکاروں کی طرف سے عام طور پر یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ سزائے موت کی پالیسی دراصل عسکریت پسند حملوں کو روکنے کے حوالے سے کامیاب ثابت ہورہی ہے۔تاہم اس سوال کا کوئی مناسب جواب ابھی تک نہیں مل سکا ہے کہ عسکریت پسند تو خود ، خودکش حملوں کے ذریعے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر حملے کرتے رہتے ہیں تو پھانسی کی سزا اُنہیں کسی روکنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ لیکن اس کا تعلق پھانسی دیے جانے کی پالیسی سے کتنا بنتا ہے، اس کے بارے میں کوئی حتمی رائے موجود نہیں ہے۔
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...
فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن جنسی صحت، وزن میں کمی، ذہنی امراض ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی قرار پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر رجسٹرڈ ادویات ک...
جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار، حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت شہری دریائے لیطانی، وادی السلوقی اور السلھانی کے علاقوں سے دور رہیں لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی ہوئی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جسے حکومت نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے...
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے ...
ثالثی کی کوششوںسے حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں جنگ کا حصہ بن جائیں گی خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ا ور نہ ہی اکاؤن...