... loading ...

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے کوشاں ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “عیسائی” نہیں ہیں۔ “کوئی بھی شخص کو لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے دیواریں بنانے کی بات کرے، انہیں ملانے کے لیے پل بنانے کا خواہشمند نہ ہو، وہ عیسائی نہیں۔” یہ بات پوپ نے میکسیکو کے چھ روزہ دورے کے بعد وطن واپس آتے ہوئے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار کھڑی کریں گے، بلکہ یہ دعویٰ ان کی پوری صدارتی مہم کی بنیاد بنا ہوا ہے بلکہ انہوں نے تو یہ تک کہا ہے کہ اس دیوار پر آنے والی لاگت بھی میکسیکو سے وصول کریں گے۔ ان دعووں کے بعد پوپ کے اس بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا ہوگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے ایمان پر انگلی اٹھا کر پوپ نے “شرمناک” حرکت کی ہے۔ جنوبی کیرولینا میں اپنی صدارتی مہم کے دوران ایک تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب حرکت میکسیکو کی حکومت کی ہے جس نے میرے بارے میں پوپ کے کان بھرے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے تفصیلی جوابی حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ “اگر داعش نے ویٹیکن پر حملہ کیا، جو سب جانتے ہیں کہ ان کا حتمی ہدف ہے۔ تو میں کہہ سکتا ہوں کہ پوپ یہ خواہش اور دعا کریں گے کہ اے کاش ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہوتا تو ایسا نہ ہوتا۔ داعش ختم ہو جاتے اگر ہمارے موجودہ سیاست دانوں کی باتیں کرنے، اور کوئی عملی قدم نہ اٹھانے، کی حرکتیں نہ ہوتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میکسیکو کی حکومت اور قیادت نے میرے بارے میں پوپ سے کئی تحقیر آمیز باتیں کی ہیں، کیونکہ وہ تجارت اور سرحد دونوں مقامات پر امریکا کو لوٹنا چاہتے ہیں، اور یہ بات انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ میں انہیں اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ پوپ نے صرف ایک فریق کی بات سنی ہے، انہوں نے وہ جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور منفی اقتصادی اثرات نہیں دیکھیں جو موجودہ پالیسیوں سے امریکا پر مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے میکسیکو کی قیادت کو براک اوباما کو بے وقوف بناتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے آخر میں کہا کہ کسی بھی مذہبی شخصیت کا کسی فرد کے عقائد پر سوال اٹھانا شرمناک ہے۔ مجھے عیسائی ہونے پر فخر ہے اور صدر کی حیثیت سے میں کبھی عیسائیت پر آنچ نہیں آنے دوں گا، اسے آج کی طرح ہر طرف سے حملے کی زد میں اور کمزور نہیں ہونے دوں کا۔ کوئی رہنما، خاص طور پر مذہبی رہنما، کو کسی دوسرے شخص کے مذہب یا ایمان پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔ وہ پوپ کو ایک مہرے کی طرح استعمال کر رہے ہیں اور انہیں ایسا کرتے ہوئے شرم آنی جاہیے۔
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...
فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن جنسی صحت، وزن میں کمی، ذہنی امراض ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی قرار پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر رجسٹرڈ ادویات ک...
جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار، حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت شہری دریائے لیطانی، وادی السلوقی اور السلھانی کے علاقوں سے دور رہیں لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی ہوئی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جسے حکومت نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے...
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے ...
ثالثی کی کوششوںسے حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں جنگ کا حصہ بن جائیں گی خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ا ور نہ ہی اکاؤن...