... loading ...

بھارت میں جواہرنہرو یونیورسٹی میں کشمیری رہنما افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر ریلی کے انعقاد سے جنم لینے والے تنازع نے بھارت بھر میں ایک بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔یہ تنازع بائیں بازو کے ایک طالب علم رہنما کنہیا کمار کی گرفتاری سے شروع ہوا۔ جس پر الزام تھا کہ اُنہوں نے کشمیری رہنما افضل گورو کی پھانسی کی برسی کے موقع پر ایک ریلی منعقد کی تھی۔ ریلی سے طالب علم رہنما کنہیا کمار نے خطاب کرتے ہوئے2001 کے پارلیمنٹ حملے میں دی جانے والی پھانسی پر سوالات اُٹھائے تھے۔اور 2013 میں محمد افضل گورو کو اس میں ملوث کرکے سزا دینے کے معاملے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو صرف واقعاتی شہادتوں کا حامل قرارد یا تھا۔ طالب علم رہنما کی اس تقریر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آزادئ اظہار پر عائد قدغن کے تحت غداری کے الزام میں گرفتاری نے ایک احتجاجی تحریک کو جنم دے دیا ہے۔ گزشتہ روز اس حوالے سے بھاری کی اکثر یونیورسٹیوں میں احتجاج ہوا۔
نئی دہلی میں قائم جوال لال نہرو یونیورسٹی میں اس حوالے سے سب سے بڑا احتجاج دیکھنے میں آیا۔ جہاں ہزاروں طالب علموں نے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کردیں۔آل انڈین اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے دہلی یونٹ کے نائب صدر نےا س موقع پر کہا کہ “حکومت چاہتی ہے کہ طلبہ کچھ نہ بولیں، طلبہ کی سوچ، سمجھ اور بولنے پر صرف ان کا حکم چلے”۔
حالیہ بحران نے مودی کی ہندو انتہا پسند انہ سوچ اور بائیں بازوں کی تنظیموں کے درمیان نظریاتی کشیدگی کو ایک تحریک دی ہے۔ بھارتی حکمران جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے طالب علم رہنما کنہیا کمار کے خیالات پر بھارت مخالف جذبات کا الزام عائد کیا ہے۔یہاں تک کہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی نے تو یہ تک کہہ دیا ہے کہ بائیں بازو کی سیاسی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے والی یونیورسٹی کو لازمی طور پر بند ہونا چاہیے۔اس ضمن میں نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہمارا ہر قدم ملک کی حفاظت کے لئے ہے۔اور بھارت مخالف سرگرمیوں کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا ”
نریندر مودی کے مئی 2014 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد سے ہی بھارت بھر میں انتہا پسند ہندوتوا کا ایجنڈا ریاستی ہدف بنا کر جبراً مسلط کیا جارہا ہے، جس کے باعث بھارت بھر میں لوگوں کو سنگھ پریوار کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے۔اس حوالے سے چرچوں پر حملوں کے متعدد واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے سیکولر اقدار کے حامل دانشوروں کے بھی پراسرار قتل کے واقعات ہوئے جس پر بھارتی مصنفین نے اپنے ایوارڈ حکومت کو احتجاجاً واپس کر دیئے تھے۔ جس میں مشہور ایوارڈ ساہتیا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
اب جواہر نہرویونیورسٹی کے معاملے پر یہ تمام ردِ عمل ایک جگہ یکجا ہونے لگا ہے۔ جس کا مظاہرہ گزشتہ روزبھارت کیااٹھارہ جامعات میں بھرپور احتجاج کی شکل میں سامنے آیا۔ جس میں مظاہرین نے مشرقی شہر کلکتہ میں نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...