... loading ...
صحافت کے لئے ایک زبردست نگراں قوت کی ضرورت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ ہرروز ایسے واقعات ہمارے گرد و پیش میں رونما ہورہے ہیں جسے ذرائع ابلاغ غیر جانبدارنہ طور پر رپورٹ کرنے کے بجائے اُس میں فریق بن کر سامنے آتے ہیں۔ وہ کسی بھی مقدمے کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے غیر جانبدارانہ کردار کے بجائے کسی ایک فریق کے ساتھ مل کر اُس کے فوائد سمیٹنے والے پہلو سے وابستہ ہوجاتے ہیں۔ یوں جانب دارانہ طرز عمل اختیار کرکے فریقین کے لئے عدالتی فیصلے تک پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس معاملے میں پاکستان کے سب سے بڑے اشاعتی مرکز جنگ گروپ کا حال سب سے زیادہ قابل اعتراض ہے۔ وہ بول اور اے کے ڈی سیکورٹیز کے معاملے میں الزامات کا ایک ایسا طوفان اُٹھاتا رہا ہے کہ جو عدالت کی معمول کی کارروائی پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔
جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کے ہاتھوں سے پھسل کر یہ ادارہ جب میرشکیل الرحمان کے ہاتھوں میں پہنچا تو وہ یہ غلط فہمی پال چکے تھے کہ اُنہیں اس ملک میں ایک بادشاہ گر کی حیثیت حاصل ہے۔ چنانچہ جنگ گروپ ہمیشہ اقتدار کے کھیل کے علاوہ ملک میں فیصلہ سازی کے عمل پر ایک گرفت پیدا کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سیاست پر اثرانداز ہونے والے تمام ذرائع پر خود اثر ڈالنے کی منظم مہم ہمیشہ جاری رکھتا ہے۔ اب یہ کوئی راز نہیں رہا کہ میر شکیل الرحمان نے کس طرح عدلیہ بحالی کی تحریک کو اپنے مقصد میں ڈھالنے کے لئے خاموشی سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے تال میل بنائی تھی۔ (کسی کو بھی اگر اس کی تفصیلات درکار ہوں تو وجود ڈاٹ کام اُسے مہیا کر سکتا ہے)
میر شکیل الرحمان ایک مدت سے خود اپنے متعلق بھی عدالتی عمل کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اور ان کی خاندانی میراث سے متعلق بہت سی عدالتی کارروائیوں کی مسلوں پر کتابی کیڑے لگ چکے ہیں۔ اطلاعات یہ ہیں کہ ایک مرتبہ پھر میر شکیل الرحمان بول اور اے کے ڈی سیکورٹیز کے معاملے میں ذرائع ابلاغ کی قوت کا نہایت بہیمانہ استعمال کر رہے ہیں۔ اور اپنی نجی محفلوں میں انتہائی دیانت دار منصفین کے حوالے سے بھی اپنی اثرپزیری کی قوت کی غلط بیانیاں کر رہے ہیں۔ مگر آخری فیصلہ انصاف کی سربلندی کا ہی ہوتا ہے۔ مشہور کہاوت ہے کہ دنیا میں محاذ جنگ کے بعد سب سے بڑی ناانصافیاں عدالتوں میں ہوتی ہیں۔ مگر یہ بھی درست ہے کہ پھر انصاف کا آخری فیصلہ بھی وہیں سے آتا ہے۔
گزشتہ کچھ ہفتوں سے کراچی کے کاروباری حلقوں میں شدید بے چینی پیدا ہوچکی ہے۔ اور وہ ایف آئی اے ، جہانگیر صدیقی کی تال میل کے ساتھ جنگ گروپ کی طرف سے عدالتی کارروائیوں پر اثر ڈالنے والی خبروں کو مایوسی کے عالم میں دیکھنے لگے ہیں۔ اس ضمن میں ایسی خبروں کو ایک ترتیب سے دیکھا جاسکتا ہے جو عدالتی تاریخوں کے ساتھ ساتھ محض اس لئے شائع کی گئی تاکہ ایف آئی اے کے کمزور مقدمے کو سہارا مل سکے۔ اور وہ اُن خبروں کے ماحول کا فائدہ اُٹھا کر عدالتی عمل کو درخواستوں کے مطابق موڑ سکیں ۔ اگر چہ عدالتیں آخری فیصلے کے وقت اس کی بالکل پرواہ نہیں کرتیں۔ مگر یہ معاملہ عدالتوں سے زیادہ اب ملک کی معاشی سرگرمیوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں کراچی کی دو اہم کاروباری شخصیات نے وجود ڈاٹ کام کو بتایا کہ اُن سمیت کافی لوگ اب اپنے کاروبار مستقل طور پر پاکستان سے سمیٹنے پر غور کر رہے ہیں۔اُنہوں نے توجہ دلائی کہ جب بھی نوازشریف کی حکومت مرکز میں آتی ہے تو کراچی سے کاروباری سرگرمیاں سمٹنے لگتی ہے۔ اس مرتبہ اس میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور اُن کے سمدھی جہانگیر صدیقی کی تال میل نے زیادہ خطرات پیدا کردیے ہیں۔ کراچی کے مایوس کاروباری طبقات اب عدالتوں سے انصاف کی آخری اُمید رکھتے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...