... loading ...

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نےکہا ہے کہ اُنہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ داعش پاکستان میں موجود نہیں۔ تاہم اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر یہ اصرار کیا ہے کہ داعش پاکستان میں اُس طرح موجود نہیں۔ (جس طرح بیان کی جارہی ہے) درحقیقت یہ ایک عرب تنظیم ہے جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں موجود ہے۔ دہشت گردی اور عسکریت پسندی میں ملوث کچھ تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر رہی ہیں اور اس شدت پسند تنظیم کے نام پر کارروائیاں کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کلر سیداں میں ریسکیو 1122 کی ایک تقریب کے دوران میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص گروپ ہے جس نے اس بات کو مسئلہ بنایا ہوا ہے۔
وزیر داخلہ نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی ہے جب فضا میں ابھی تک ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے یہ الفاظ موجود ہے کہ داعش کا خطرہ اُبھر رہا ہے۔ کیونکہ بہت سی عسکریت پسند تنظیمیں اس کے لئے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ڈی جی آئی بی نے یہ الفاظ صرف دو روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے کہے تھے۔ ڈی جی آئی بی کے یہ الفاظ اس لئے حیران کن تھے کیونکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اس سے قبل متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں داعش موجود نہیں ہے۔ چودھری نثار کے اس موقف کو متعدد مرتبہ سابق وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک مسترد کرتے ہوئے یہ دعوی کرچکے ہیں کہ پاکستان میں داعش کی وال چاکنگ کے علاوہ بھی اس بات کے کافی ثبوت ہیں کہ پاکستان میں نہ صرف داعش بلکہ اس کی قیادت تک موجود ہے۔ تاہم عبدالرحمان ملک نے اس ضمن میں صرف داعش کے نام سے ہونے والی وال چاکنگ کی طرف ہی اشارہ کیا، کوئی حقیقی ثبوت کبھی پیش نہیں کئے۔ تاہم اس میں ایک مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ داعش پاکستان میں موجود نہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر پاکستان میں کالعدم کی گئی 61 تنظیموں میں داعش کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
چوہدری نثار نے اس موقع پر موجودہ حکومت کی کارکردگی کا پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے ساتھ جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 2013 میں روزانہ 5 سے 7 دھماکے ہوتے تھے، آج ہفتوں اور مہینوں گزر جاتے ہیں کوئی دھماکا نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فوج کی قربانیوں کے نتیجے میں قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہی ہے، ہمیں نفسیاتی جنگ میں کمزوری نہیں دکھانی چاہیئے، لیکن کسی ایک واقعے پر الزام تراشی کرنے والے دشمن کے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔ اُنہوں نے واضح طورپر پیپلز پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے اپنا دورِ حکومت سو کر گزارا اور اب وہ الزام تراشی کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے فضا میں ایک مخصوص نوعیت کے پروپیگنڈے کا اثر نہ لیتے ہوئے دوٹوک طور پر کہا کہ مدارس دہشت گردی کے راستے میں رکاوٹ ہیں، ہم علماء سے مل کر دہشت گردی کے خلاف انسدادی بیانیہ ترتیب دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی اس لئے مزید ناخوشگوار واقعات ہوسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...