... loading ...

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے مطالبے پر کہ بریلوی مسلک کے علما شدت پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں اور “وہابی نظریات” کے خلاف آواز بلندی کریں، لبیک کہتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے زیر اہتمام ایک “انسداد دہشت گردی سنی کانفرنس” دارالحکومت دہلی میں منعقد کی گئی جس میں بظاہر “وہابی نظریات” اور درحقیقت اپنے مخالف مسلک کے خلاف خوب زہر اگلا گیا اور مبینہ سعودی و قطری ریالوں کے بدلے سماج میں شدت پسندی کے فروغ سے خبردار کیا گیا۔
بریلوی علما کی اس کانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور قطر کی مالی مدد سے وہابی عناصر مسلمانوں میں شدت پسندی کو وائرس کی طرح پھیلا رہے ہیں۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ بھارت میں داعش مختلف ناموں سے کام کر رہی ہے، یہ کانفرنسیں بھی منعقد کر رہی ہے اور اپنی موجودگی کو ظاہر بھی کر رہی ہے تاکہ یہ بھارت میں سعودی و قطری مذموم عزائم کو یقینی بنا سکے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہابی و سلفی مقاصد کی ترویج کرنے والی تمام تنظیموں پر پابندی لگائی جائے جو سماجی انقلاب کے نام پر نوجوانوں کو شدت پسندی کی جانب راغب کررہی ہیں۔ “وہابیت گندی سیاست کا نام ہے اور اس کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں۔”
یہ اجلاس درحقیقت وزیراعظم ہند نریندر مودی کے اس حکم کے مطابق ہوا ہے جنہوں نے گزشتہ سال اگست میں بریلوی مسلک کے علما سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسلامی کے صوفی پہلو کو اجاگر کریں اور اس کو فروغ دے کر شدت پسندی کا مقابلہ کریں۔ 40 علما کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ شدت پسند طاقتیں صوفی نظریات کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اس لیے اب ضروری ہے کہ سوشل میڈيا سمیت تمام پہلوؤں سے اس طاقتوں کا مقابلہ کیا جائے تاکہ بھارت میں شدت پسندی جڑیں نہ پکڑ سکے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...