... loading ...

شام اور خانہ جنگی کے شکار دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے یورپ کی ہجرت کیا کی، نسل پرست اور اسلام مخالف گروہ بلوں سے نکل کر باہر آ گئے ہیں۔ گزشتہ روز مہاجرین کے سب سے بڑے مسکن جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میں اسلام مخالف مظاہرے کیے گئے جن کی سرخیل جرمن تنظیم پگیڈا تھی۔ پگیڈا دراصل “مغرب کو اسلامیانے کے خلاف محب وطن یورپی” نامی تنظیم کا مخفف ہے۔
سب سے بڑا مظاہرہ مشرقی جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں ہوا کہ جہاں 8 ہزار سے زیادہ افراد نے کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ہے کہ مہاجرین کی آمد سے یورپ “اسلامی” ہو جائے گا۔ انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کے خلاف نعروں پر مشتمل کتبے اٹھا رکھے تھے، جنہوں نے 10 لاکھ مہاجرین کو قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گروپ نے 2014ء کے وسط میں اسلام مخالف مہم شروع کی تھی جو اب ملک کی سرحدوں سے باہر تک پھیل چکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے ہے کہ پگیڈا کے مظاہرے کے دوران ان کے خلاف ساڑھے تین ہزار افراد نے بھی مظاہرہ کیا اور تارکین وطن کے لیے برداشت کا رویہ اور نرم دلی اختیار کرنے کے مطالبے کیے۔ ان کہنا تھا “جرمنی میں نازیوں، نسل پرستوں اور غیر ملکیوں سے نفرت کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔”
چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ میں بھی ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس میں 5 ہزار افراد شریک تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ملک میں اسلام پر پابندی لگائی جائے اور فوری طور پر سرحدیں بند کردی جائیں۔ یہاں بھی ان نسل پرستوں کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس کا مطالبہ تھا کہ تارکین وطن کی مدد کی جانے چاہیے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ مدد انہی کے ممالک میں ہونی چاہیے۔
نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں پولیس نے پگیڈا کے حامی و مخالف مظاہرین کو آڑے ہاتھوں لیا اور درجن بھر افراد گرفتار بھی ہوئے۔ جبکہ فرانس کے شہر کالائے میں ہونے والے مظاہرے میں آنسو گیس کا استعمال کیا اور 20افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ یہ وہی شہر کے جس میں تارکین وطن کی بدنام زمانہ پناہ گاہ “جنگل” قائم ہے۔
ادھر آئرلینڈ کے دارالحکومت میں پگیڈا کے آغاز کے لیے آنے والے افراد کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچا جہاں سن فین پارٹی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کو پنپنے نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت دی جائے گی۔
ان کے علاوہ برطانیہ، پولینڈ، ڈنمارک، فن لینڈ اور اسٹونیا میں بھی چھوٹے پیمانے پر اسلام مخالف مظاہرے ہوئے جو ظاہر کرتے ہیں کہ یورپ میں بھی شدت پسندی کی جڑیں موجود ہیں، کیونکہ وہ مسلمان نہیں اس لیے اتنی کڑی نظر بھی نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...