... loading ...

پی آئی اے ملازمین کے قتل کی تحقیقات میں رینجرز کی جانب سے جس شخص کو پراسرار قرار دے کر شک ظاہر کیا گیا تھا ، وہ شک مکمل غلط نکلا۔ 2 فروری کو پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے معاملے میں رینجرز کی جانب سے مشکوک قرار دیا شخص منظر عام پر آگیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ پر واضح کیا کہ رینجرز کی فوٹیج میں ظاہر کردہ مشکوک شخص خودپی آئی اے کا ملازم میر واثق علی ہے۔ اور اُس کا تعلق پی آئی اے کے فائر ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔ سہیل بلوچ کے مطابق میر واثق علی نے آنسو گیس سے بچنے کے لئے نقاب اوڑھ رکھا تھا۔ اور وہ یہ حقیقت اس لئے سامنے لارہے ہیں تاکہ اس واقعے میں ملوث اصل کرداروں کو سامنے لایا جا سکے۔
کراچی میں پی آئی اے ملازمین کےکراچی میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک رینجرز اہلکار کے ہاتھوں میں پستول دیکھی جاسکتی تھی۔ تاہم رینجرز کا مذکورہ اہلکار ویڈیو فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے کہیں پر بھی نظر نہیں آرہا تھا۔ مگر اس ویڈیو کو اس طرح پیش کیا گیا جس سے تاثر یہ ملا کہ فائرنگ کا واقعہ دراصل رینجرز کی بدولت پیش آیا۔ دوسری طرف اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے رینجرز نے ایک دوسری ویڈیو فوٹیج جاری کی جس میں ایک شخص نقاب اوڑھے ہوئے دکھائی دیتا تھا، مگر اس فوٹیج میں بھی کہیں پر بھی نقاب پوش کے ہاتھوں میں نہ تو کوئی ہتھیار نظر آتا ہے اور نہ ہی وہ کوئی ایسی سرگرمی میں ملوث نظر آتا ہے۔ مگر رینجرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج کا بھی تاثر یہی بنا کہ گویا نقاب پوش شخص ہی فائرنگ کا ذمہ دار ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق ویڈیو فوٹیج کے جاری ہوتے ہی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو یہ معلوم ہو گیا تھا کہ مذکورہ ویڈیو میں جو شخص مشکوک قرار دیا جارہا ہے ، وہ ہرگز مشکوک نہیں۔ چنانچہ اگلے روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک نمائندہ وفد نے رینجرز حکام سے مل کر اس کی وضاحت کردی تھی۔ مگر مذکورہ ویڈیو کے ذریعے ذرائع ابلاغ پر مستقل شکوک کا اظہار کیا جاتا رہا۔ جس کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے یہ ضروری سمجھا کہ ویڈیو سے متعلق حقائق کو سامنے لانا ضروری ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نقاب پوش پی آئی اے کے ملازم کو سامنے لانے کے بعد اب یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ رینجرز نے محض نقاب اوڑھے ہونے کی وجہ سے اس شخص کو مشکوک قرار کیوں دیا؟ اور بعض بنیادی حقائق کو سامنے کیوں نہیں رکھاکہ نقاب پوش شخص کے پاس کسی قسم کا ہتھیار موجود ہی نہیں تھا؟ پھر جائے وقوعہ پر سے گولیوں کے خول تو ملے تھے مگر ہتھیار نہیں ۔ اس لئے گولی چلانے والا شخص وہی ہو سکتا ہے جس کے پاس ہتھیار بعد میں بھی موجود رہا ہو۔ رینجرز نے اس ویڈیو میں مشکوک قرار دینے والے شخص کے حوالے سے ایک اور بنیادی بات بھی نظر انداز کی کہ جائے وقوعہ دراصل احتجاجی ملازمین کے لئے ایک احتجاج کی جگہ تھی ،جہاں آنسو گیس کے گولے پھینکے گیے تھے، اس لئے کسی بھی شخص کی جانب سے نقاب اوڑھا جانا عین منطقی تھا۔ ان سامنے کی حقیقتوں کے باوجود رینجرز کی جانب سے اُسی شخص کو مشکوک قراردینے کی کچھ ٹھوس وجوہات ہونی چاہئے تھیں، جو کہیں پر بھی نظر نہیں آئی۔
پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اب رینجرز کے ظاہر کردہ مشکوک شخص کے سامنے آنے کے بعد رینجرز کی ساکھ کے لئے اب ملازمین کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیق اب ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...