... loading ...

چار ملکوں کے نمائندوں کے درمیان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے6 فروری کو ہونے والے چوتھے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابل اور طالبان میں براہ راست مذاکرات رواں ماہ کے اختتام پر متوقع ہیں۔اس سے قبل افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کے وفود کے اب تک تین اجلاس ہو چکے ہیں۔
مشترکہ اعلامیہ سےیہ تاثر ملتا ہے کہ افغان طالبان چھ ماہ قبل براہ راست مذاکرات کے پہلے دور کی ناکامی کے باوجود امن بات چیت کیلئے تیار ہیں۔مگر اس کے باوجود چار ملکی اکٹھ کے پاس اس چوتھے اجلاس میں بھی کابل اور طالبان کے درمیان بات چیت کے لئے کوئی حتمی تاریخ نہیں تھی۔ چنانچہ اعلامیے میں یہ کہاگیا ہے کہ چارملکی گروپ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست بات چیت کے لئے تاریخ مقرر کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔جس کے لئے یہ گروپ 23 فروری کو کابل میں پھر نشست کرے گا۔ ابتدا سے ہی چار ملکی گروپ طالبان کے ساتھ کابل کے مذاکرات کے لئے ہی لائحہ عمل وضع کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اس ضمن میں گروپ کا پہلا اجلاس گزشتہ مہینے اسلام آباد میں ہوا تھا، جہاں وفود نے کابل اور جنگجووں کے درمیان براہ راست بات چیت کی راہ ہموار کرنے کا کام شروع کیا تھا۔ مگر چار فریقی گروپ میں طالبان کہیں پر بھی دکھائی نہیں دیئے۔ طالبان نے اب تک مذاکرات کرنے کا تاثر دیا ہے ،مگر وہ اس کے لئے سخت شرائط عائد کرتے ہیں۔ جو افغان حکومت کے لئے کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ دوسری طرف طالبان نے اس دوران میں اپنے حملوں کا دائرہ بہت بڑھا دیا ہے۔ اور طالبان نے افغانستان میں سرکاری اہداف کےساتھ غیر ملکی اہداف کو بھی تیزی سے نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان گروپ کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کا کردار کلیدی سمجھا جا رہا ہے۔جبکہ پاکستان کے لئے طالبان کی رضامندی حاصل کرنا ہر گزرتے دن مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہے۔
آئندہ تین ماہ میں 25شہروں میں احتجاجی جلسے اور دھرنے کریں گے ، عوام کو منظم کرنے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کو چند لوگوں کے ہاتھوں سے نجات دلائے گی، آئین کی بالادستی و تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے چند لوگوں کو ان کے منصب سے معزول کرکے نظام بدلیں گے ، عدلیہ کے جعلی ن...
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو...
اسحٰق ڈار اور کایا کالاس کا کابل کی بگڑتی ہوئی سماجی و معاشی صورتحال پر اظہارِ تشویش ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے ایک مشترکہ بیان میں افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والی ...
اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11فلسطینی شہید ،20زخمی ہوئے ،وزارت صحت غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔غزہ شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11 ...
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے د...
کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے ک...
شہباز شریف کہتے تھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ،رہنما تحریک تحفظ آئین عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں قید کر رکھا ہے،48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف...
پولیس افسرسے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ، رجسٹرار کو لکھا جائیگا،ڈی آئی جی ساؤتھ ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار،جنرل سیکریٹریز کا ہر صورت کرنے کا اعلان (رپورٹ:افتخار چوہدری)سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آ...
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ک...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے...