... loading ...

پی آئی اے ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات تاحال بے نتیجہ ہیں ۔ حکومت مذکرات کو نتیجہ خیز بنانے سے پہلے بلامشروط پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی بضد ہے کہ جب تک اُن کے مطالبات پر کوئی نتیجہ خیز بات چیت مکمل نہیں ہو جاتی، فلائٹ آپریشن بحال نہیں کیا جائے گا۔ اس دوطرفہ بات چین کے دوران میں ایک نئی پیش رفت پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کی جانب سے ہوئی ہے ، جس نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے لئے آج (6فروری) کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے کیپٹن سہیل بلوچ کی سربراہی چیئرمین نجکاری کمیشن اور وزیرنجکاری محمد زبیر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اگر چہ کیپٹن سہیل بلوچ نے مذاکرات کو بامعنی قرار دیا مگر اُنہوں نے کسی نتیجہ خیز بات چیت کے بغیر فلائٹ آپریشن بحال کرنے سے صاف انکار کردیا۔ جبکہ حکومت کی طرف سے یہ اصرار جاری رکھا گیا کہ کسی بھی بات چیت کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی پہلے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرے۔ دونوں طرف سے مذکراتی عمل آج پھر جاری رکھنے کی توقع ہے۔ مگر اس دوران میں ایک اور پیش رفت نے بظاہر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
پالپا نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آج ہی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے لئے کہا ہے ۔ پالپاحکام کے مطابق پی آئی اے اور مسافروں کا مزید نقصان برداشت نہیں کیا جاسکتا۔پی آئی اے ملازمین کے افسوس ناک قتل کے واقعے پر تین دن کا سوگ مکمل ہو چکاہے۔ اس لئے اگر حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی تو فلائٹ آپریشن بحال کردیں گے۔پالپا کے صدر عامر ہاشمی کی طرف سے ایک سنگین الزام بھی سامنے آیا ہے کہ ہمیں ہڑتال پر جانے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور اُن کے پاس دھمکیوں کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے۔ پالپا کے صدر کے اس الزام کے بعد تاثر یہ اُبھرتا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال اور فلائٹ آپریشن کو معطل کرنے میں پالپا رضاکارانہ طورپر شامل نہیں ہوئی۔ یہ امر اس جانب بھی اشارہ کررہا ہے کہ آخر حکومت نے کسی بھی موقع پر سنجیدگی سے کام لیا ہوتا تو ہڑتال کے اس پورے عمل میں تمام پی آئی اے ملازمین شامل نہیں ہوتے۔ یہاں تک کہ پالپا حکام جو پہلے سے ہی اس ہڑتال کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے، اُنہیں بھی حکومت کسی بھی موقع پر سنجیدگی سے سنبھال نہیں سکی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...