... loading ...

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک انتہائی اہم موقع پر29 جنوری بروز جمعہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یہ رابطہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب سندھ میں کچھ اہم فیصلے متوقع ہیں۔ جبکہ ایک روز قبل فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈر کراچی کے دفتر میں پانچ گھنٹے کی بریفنگ کے بعد کراچی میں قیام امن کے لئے اپنے عزم کو نہایت واشگاف الفاظ میں دہرایا ہے جسے ایک مرتبہ پھر فوجی حلقوں کی جانب سے آپریشن میں تیز ی کے اشارہ سمجھا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز سے رابطہ کرکے اُن سے کہا ہے کہ “آپریشن کو آنے والے دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے اس پر عمل درآمد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔”انتہائی ذمہ دار حلقوں نے وجود ڈاٹ کام کو تصدیق کی ہے یہ دراصل سندھ حکومت کی جانب سے آپریشن کی راہ میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایک دوٹوک پیغام ہے۔
سندھ حکومت جے آئی ٹی اور پراسیکویشن کے مسائل سمیت دیگر بہت سے معاملات میں حائل رکاوٹوں کودانستہ دور نہیں کررہی ہے کیونکہ وہ رینجرز کے کردار کے حوالے سے واضح تحفظات رکھتے ہیں۔ سندھ حکومت کو یہ تحفظات دراصل ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمے کے بعد رینجرز کے کردار پر لاحق ہوئے ہیں۔ جو ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے بعد مزید آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہتی ہے ۔ مگر اُسے سندھ حکومت ہی نہیں بالواسطہ طور پر وفاقی حکومت سے بھی ایک دباؤ کا سامنا ہے۔
اس تناظر میں سندھ حکومت اگلے چند دنوں میں ایک مرتبہ پھر رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے معاملے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے یہ طے کررکھا ہے کہ چند دنوں بعد جب ایک مرتبہ پھر توسیع کامعاملہ پیش آئے گا تو وہ اس موقع کر بھرپور طور پر استعمال کرے گی۔ سندھ حکومت کے حلقے اس پر غور کررہے ہیں کہ نوٹیفیکشن کے معاملے میں وفاقی حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے وہ خود ہی اس کو جاری کردے ۔ وجہ کچھ بھی ہو سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر وفاقی وزارت داخلہ کو کسی قسم کی سمری نہیں بھیجی ہے۔ دوسری طرف قانونی ماہرین رد کررہے ہیں کہ چونکہ رینجرز وفاقی حکومت کے ماتحت ہے اس لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ سندھ حکومت خود کوئی نوٹیفیکیشن جاری کرسکے۔ دوسری طرف خود رینجرز ذرائع اس کی تصدیق کررہے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح سندھ حکومت کے ماتحت کردار ادا نہیں کریں گے۔ چنانچہ وفاقی وزیر داخلہ نے پیش قدمی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حکومت کے زیر غور اقدامات کے غباروں میں سے ابھی سے ہوا نکالنے کی کوشش کی ہے۔
وجود ڈاٹ کام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق رینجرز بہت جلد چونکا دینے والے اقدامات اُٹھانے والی ہے۔ جس میں بعض بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خدشات بھی شامل ہیں۔اس ضمن میں باخبر حلقوں کا اصرا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کراچی کادرورہ کرنے والے ہیں۔ اس بات کے خطرات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ اس دورے میں چوہدری نثار اور سندھ حکومت میں بدمزگی پیدا ہونے کے آثار ہیں۔ جو وفاقی حکومت کوایک بڑے فیصلے کی جانب لے جانے میں بھی مددکرسکتا ہے۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے سندھ حکومت ایک طرف خود کوخودکش مشن کی پوزیشن پر لےجارہی ہے ۔ اوردوسری طرف کراچی آپریشن کو تیز کرنے کا فیصلہ بھی پوری قوت سے عملدرآمد کا انتظار کررہاہے۔جس پر ایک روز قبل فوجی سربراہ نے دوسرے روز خود وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مستحکم بنیادوں پر آپریشن کو آگے بڑھانے پر اصرار کر رہے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...