... loading ...
سکھ تنظیم ’دل خالصہ ‘نے26جنوری کو ’یوم فریب‘ سے تعبیر کرتے ہوئے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ مذکورہ سکھ تنظیم اور اس سے منسلک دیگر تنظیموں نے پیر کو امرتسر میں احتجاجی دھرنا دیا ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے ،جن پر بھارت سے علیحدگی کے مطالبے کے نعرے درج تھے ۔مظاہرین میں شامل ایک شخص نے اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھا جس پر تحریر تھا’میں سکھ ہوں ،میں ہندوستانی نہیں ہوں‘۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے سکھوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہے جس کا بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جوہر لعل نہرونے3جون 1947کی تقریر کے دوران وعدہ کیا تھا۔دل خالصہ ‘نے26جنوری کو ’یوم فریب‘ سے تعبیر کرتے ہوئے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔مظاہرین نے بھارت کی سیکورٹی کونسل میں مستقل رکنیت کی مخالفت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مستقل ممبران امریکہ ،یو کے،فرانس،چین اور روس سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت مستقل رکنیت نہ دے کیو نکہ انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق اس کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے ۔انہوں نے بھارت کے دورہ پر آئے فرانسیسی صدر سے اپیل کی کہ سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بھارت پر دباو ڈالا جائے ۔مظاہرین نے سیاہ پرچم اٹھا کرایک ریلی کا بھی اہتمام کیا ۔ اس موقعہ پر دل خالصہ لیڈر کنول پال سنگھ نے خطاب بھی کیا۔
مقبوضہ کشمیرجماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی کی جانب سے ایک بیان کے مطابق پولیس اور بھارت کی دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے26؍جنوری کی آمد سے قبل ہی وادی کو ایک چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے اور جگہ جگہ پر ناکے لگاکر‘ آنے جانے والوں کی پوچھ تاچھ کا ایک عجیب سلسلہ قائم کیا گیا ہے۔ بسوں اور دیگر سواری گاڑیوں سے لوگوں کو نیچے اُتارکر قطاروں میں کھڑا کیا جاتا ہے اور تلاشی کے بہانے اُن کو ہراساں کرنے کے علاوہ اُن کی تذلیل بھی کی جاتی ہے۔ کئی مقامات پر دیکھا گیا ہے کہ ان قطاروں میں بزرگ اور عورتوں کو بھی کھڑا کیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں ساری وادی میں روزمرہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں۔ خوف و دہشت کا یہ ماحول کھڑا کرکے دراصل یہاں کے عوام کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ وہ اپنے وطن میں بھی آزاد نہیں ہیں بلکہ اُنہیں بھارتی ایجنسیوں کے رحم و کرم پر ہی جینے کا حق ہے۔ کئی مقامات سے یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ کئی بے گناہ نوجوانوں کو بھی26؍جنوری کی آ ڑ میں حراست میں لیا گیا ہے اور مختلف تھانوں اور اذیت مراکز میں قید کیا گیا ہے جہاں اُن کے ساتھ بہت ہی برا سلوک کیا جارہا ہے۔جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ پولیس کے اس رول کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اس کی کڑی مذمت کرتی ہے اور تمام بے گناہ نوجوانوں کی غیر مشروط رہائی پر زور دیتی ہے۔
ادھر میر واعظ حریت کے بیان کے مطابق 26جنوری کی آمد کے ساتھ ہی وادی کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار کرنے اور حفاظتی انتظامات کے نام پر عوام کو بلا وجہ ہراساں کرنے کا جو عمل شروع کیا گیا ہے وہ حد درجہ قابل مذمت ہے۔حریت(ع) ترجمان نے وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی بلا جواز پکڑ دھکڑ ، جگہ جگہ ناکہ بندی، لوگوں کی ہراساں کرنے ، جامہ تلاشیوں اور ہراسانیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سرکاری فورسز کے ان غیر جمہوری اقدامات کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے جشن کی آڑ میں آمریت کا کھلا مظاہرہ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 26جنوری کی آمد کے ساتھ ہی وادی کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا گیا اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار کرنے اور حفاظتی انتظامات کے نام پر عوام کو بلا وجہ ہراساں کرنے کا جو عمل شروع کیا گیا ہے وہ حد درجہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے شہر خاص کے متعدد علاقوں میں لوگوں کے خلاف سرکاری فورسز اور پولیس کی پر تشدد کارروائیوں ، گرفتاریوں اور مکانوں کے اندر ٹیر گیس شیلنگ جس کے نتیجے میں کئی خواتین بے ہوش ہوگئیں اور بچوں اور بوڑھوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے موقع پر مرکزی جامع مسجد اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں سرکاری فورسز کی غیر ضروری اور حد سے زیادہ تعیناتی عوام کیلئے حد درجہ پریشانیوں کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ مرکزی جامع مسجد میں آنے والے نمازیوں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بناہے ۔ حریت کانفرنس اس سے قبل بھی متعدد بار اس ضمن میں ریاستی انتظامیہ کو خبر دار کرتی رہی ہے کہ وہ پائین شہر کے مخصوص علاقوں کو اپنی غیرضروری موجودگی کا مرکز بننے سے احتراز کریں لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس طرح کی کارروائیوں کو عمل میں لا کر مرکزی جامع مسجد کی مرکزیت ، اہمیت اور افادیت کو زک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...