... loading ...

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے پھندو چوک کے قریب معروف مذہبی شخصیت قاری صلاح الدین کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں پیش آیا ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکارفوراً ہی متاثرہ مقام تک پہنچ گئے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم شدید دھند کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کوسرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے لئے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بارودی مواد ایک ہاتھ گاڑی میں نصب تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی بم سڑک کنارے نصب تھاجسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے دھماکا کیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) خالد کے مطابق بارودی مواد ایک ریڑھی پر نصب تھا جبکہ دھماکے کے لیے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین اس وقت کیا گیا جب وہاں سے ایک مقامی مدرسے کے مہتمم کی گاڑی گزر رہی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے گاڑی نمبر زیڈ ای ـ 525 میں سوار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی مقامی مدرسے روضتہ الاسلام کے مہتمم قاری صلاح الدین کی تھی، دھماکے میں قاری صلاح الدین سمیت ان کا گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے۔ جبکہ قاری صلاح الدین کی شہریت کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ افغانستان کے شہری ہیں ۔ بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ اور نہ ہی حملے کی وجوہات سامنے آسکی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...