... loading ...
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چار سدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک پروفیسر سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق تاحال یونیورسٹی کے اندر سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔جبکہ یونیورسٹی سے آنے والی بعض اطلاعات کے مطابق اب تک دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
چارسدہ یونیورسٹی میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لئے طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر فضل الرحیم کے مطابق یونیورسٹی میں تین ہزار کے قریب طالب علم موجود تھے جبکہ چھ سو کے قریب مہمان بھی یونیورسٹی میں اُس وقت تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اب تک کے آپریشن میں طلبا کی 70 فیصد تعداد کو بحفاظت باہر نکال دیا گیا ہے۔
جبکہ یونیورسٹی کا کل نوے فیصد حصہ بھی دہشت گردوں سے محفوظ کر لیا گیا ہے۔ تاہم دہشت گرد اب بھی یونیورسٹی میں موجود ہیں اور وہ دھند کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ جبکہ اسی دھند کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اس دوران میں ایدھی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں ایک پروفیسر بھی شامل ہیں ۔ جن کانام پروفیسر حامد حسین بتایا جا رہا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق دہشت گرد بوائز ہاسٹل کے کمروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چارسدہ یونی ورسٹی میں حملے کے بعد پاک فوج کے دستے بھی وہاں پہنچ گئے ہیں جب کہ یونی ورسٹی سے طلبہ کو بحفاظت باہر نکالنے کا کام ابھی تک جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور کے کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں متعدد اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے تھے۔
یہ پہلو اس اعتبار سے انتہائی پریشان کن ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی طرف سے تعلیمی اداروں پر حملوں کا رجحان کسی بھی دوسرے صوبے سے زیادہ ہے۔مگر اب تک اس پر کوئی ٹھوس معلومات میسر نہیں آسکی اور نہ ہی ذرائع ابلاغ نے اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی کوشش کی ہے کہ دہشت گرد اس صوبے میں تعلیمی اداروں کو نشانہ کیوں بنا رہے ہیں؟ گزشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی خدشات اور دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد پشاور میں کینٹ کے علاقہ نوتھیہ اور شہر میں واقع سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا۔افسوس ناک طور پر اس کے بعد بھی پورے صوبے میں مطلوبہ درجے کی حساسیت پیدا نہیں ہو سکی۔
صوبے میں اب تک کا سب سے دل دہلا دینے والا واقعہ 16دسمبر 2014 کو پیش آیا تھا جب پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مگر اب تک اس اندوہ ناک واقعے کے اصل اسباب کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ آرمی پبلک اسکول پر حملے سے دو ماہ قبل یکم اکتوبر 2014ء کو بھی پشاور میں ایک اسکول پر دستی بم سےحملہ کیا گیا تھا جس میں ایک خاتون استاد ہلاک اور دومعصوم بچے زخمی ہو گئے تھے۔ آرمی پبلک اسکول سے پہلے ایک اور واقعہ 18 نومبر 2014ء کو پاک افغان سرحد پر واقع کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پارا چنار میں پیش آیا تھا جب ایک اسکول وین کو بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت ایک بچہ ہلاک ہو گیا تھا۔
آرمی پبلک اسکول واقعے کے بعد بھی اس نوع کے واقعات ختم نہیں ہو سکے۔ اور 2015ء میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آتے رہے۔ جس میں سےایک واقعہ 29 اکتوبر 2015ء کو چارسدہ میں ہی شبقدر کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ جب سرکاری اسکولوں کے باہر فائرنگ کی گئی تھی ۔ اسی طرح 3 نومبر 2015ء کو بھی نوشہرہ میں تین حملہ آوروں نے ایک گرلز اسکول کے باہر فائرنگ کی تھی۔ مگر ان واقعات میں سے کسی ایک واقعے میں بھی ملوث افراد کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...