... loading ...

پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے بعد بھارت میں تحقیقات زوروں پر ہے اور معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ پاکستان نے کالعدم جیش محمد کے سینئر عہدیداران سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کے ساتھ تعاون کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک گاڑی سے ایک چینی ساختہ وائرلیس سیٹ برآمد کیا ہے، جو پنجاب پولیس کے اس اہلکار کی تھی جسے حملہ آوروں نے واقعے سے قبل اغوا کیا تھا اور ایئربیس سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر چھوڑ دیا تھا۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ این آئی اے نے یہ وائرلیس اس گاڑی میں پایا جس میں حملہ آور 31 اور یکم جنوری کی درمیانی شب ایئرفورس بیس تک آئے تھے۔ وائرلیس کا ڈیٹا حذف شدہ ہے اور اسے مزید تحقیق کے لیے چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے جہاں نیشنل ٹیکنیکل ریسرچ آرگنائزیشن کے ماہرین حذف شدہ ڈیٹا نکالنے کی کوشش کریں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ وائرلیس سیٹ بالکل ویسا ہی جیسا گزشتہ سال 20 مارچ کو سامبھا حملے میں برآمد ہوا تھا
اس وقت این آئی اے ٹیم پنجاب پولیس کے افسر سلوندر سنگھ کے اغوا کے مقام سے فضائیہ کے اڈے تک حملہ آوروں کے اختیار کردہ راستے پر تفتیش کر رہی ہے۔ اس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا حصول اور مقامی آبادی کے اشارے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب سلوندر سنگھ سے تفتیش بھی جاری ہے، جو پنجاب پولیس کی 75 ویں بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈٹ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دنوں میں سلوندر سنگھ نے متعدد بیانات بدلے ہیں۔ جبکہ ان سے بیانات کے حوالے سے چند دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گيا ہے۔
واضح رہے کہ یکم اور 2 جنوری کی درمیانی شب ہونے والے حملے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 7 بھارتی فوج کے اہلکار مارے گئے تھے۔ اب تک صرف چار حملہ آوروں کی لاشیں ہی برآمد ہوئی ہیں۔ اڈے کو حملہ آوروں سے خالی کرنے میں 80 گھنٹے کا وقت لگا۔
ڈیڈ لائن سے پہلے ڈیل نہ ہوئی تو تب بھی وہ نہ تو جنگ بندی میں توسیع کریں گے اور نہ ہی ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کریں گے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا منصوبہ ختم کرے،امریکی صدر تہران کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں جا رہا ،صدرٹرمپ سنجیدہ نہیں ، دھمکیوں سے باز ...
صورتحال اگر یہی برقرار رہی تو امن کی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں گی،عاصم منیر کے مشورے پر غور کروں گا( امریکی صدر) دونوں رہنماؤں میں خطے میں جاری کشیدگی پرگفتگو آبنائے ہرمز، عالمی تیل کی ترسیل کاراستہ ، کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے،ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کا تسلسل امن...
وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا،مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گ...
عہد کی پاسداری ہی بامعنی مکالمے کی بنیاد ہے، ایرانی عوام جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ایران میں امریکا کی حکومتی کارکردگی کے پس منظر میں گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکہ ایران سے سرنڈر کرانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی عوام ک...
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...