... loading ...
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مقدمے میں الطاف حسین سمیت تین اہم ملزمان کو بالآخر گرفتار کرنے کافیصلہ ہوا ہے۔ اسلام آباد کے انتہائی حساس ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے انٹر پول کی مدد سے اس مقدمے سے جڑے لندن میں مقیم تینوں اہم ملزمان کو گرفتار کرانے کے لئے ملک میں تمام ضروری قانونی تقاضے فوری طور پر پورے کرے گی۔ ان تین ملزمان میں الطاف حسین ، محمد انور اور افتخار حسین شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان تینوں ملزمان کی انٹر پول سے گرفتاری کے لئے سب سے پہلے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ان کے پروانہ گرفتاری حاصل کئے جائیں گے۔ پھر اسے انٹر پول کے ذریعے برطانیا بھیجا جائے گا اور استدعا کی جائے گی کہ مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے حوالے کیا جائے۔ واضح رہے کہ ان تینوں ملزمان کے نام ایف آئی اے کی جے آئی ٹی میں موجود تھے۔ اور یہ تینوں ملزمان لندن میں بھی اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔ اس ضمن میں یہ پاکستان کے اندر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسری بڑی پیش رفت ہے۔ گزشتہ روز اس مقدمے سے جڑے پاکستان میں گرفتار تین ملزمان کے بیانات لئے گیے تھے جن میں خالد شمیم اور محسن علی نے اس قتل کے حوالے سے خود کے ملوث ہونے کے اعترافی بیان دیئے تھے جبکہ معظم علی نے صحت جرم سے واضح الفاظ میں انکار کر دیا تھا۔ محسن علی کے اعترافی بیان کے جو حصے اب تک سامنے آئے ہیں اُن میں ملزم نے پہلی مرتبہ ایم کیوایم کے اہم رہنما محمد انور کی طرف سے عمران فاروق کے قتل کا حکم دینے کا اعتراف کیا ہے۔ جس کے بعد عملاً اب تک غیر واضح یہ گتھی کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم کس نے دیا تھا، حل ہوگئی ہے۔مگر اس معاملے میں ابھی تک بہت سے ابہام باقی ہیں۔ اور یہ واضح نہیں ہے کہ ایک ہی مقدمے میں لندن میں جاری کارروائی کے دوران میں پاکستان کس طرح اُن ہی ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کرسکتا ہے جو خود لندن کے اندر اسی مقدمے کی تفتیش سے گزر رہے ہوں۔ تاہم مبصرین کے نزدیک یہ پیش رفت انتہائی اہم ثابت ہوگی ۔ اور اس کے پیچھے دراصل کچھ ایسے مقاصد ہوں گے جو آئندہ دنوں میں واضح ہو سکیں گے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...