... loading ...

پاکستان نے بنگلہ دیش کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے نکال دیا ہے اور یوں دونوں ممالک کے تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں کام کرنے والے سیاسی مشیر موشومی رحمٰن کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا اور بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے مطابق وہ آج اسلام آباد سے پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہو گئے ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں حزب اختلاف کے دو اہم رہنماؤں کو سزا موت دینے کے معاملے پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں گرما گرمی پیدا ہوئی تھی۔ یہ وہ افراد تھے جنہیں 1971ء میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت اپنے مخالفین کا سیاسی قتل کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اس وقت سزائے موت کو تشویش ناک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ 1971ء کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والی عدالتیں مکمل طور پر ناقص ہیں جس پر بنگلہ دیش نے اسے اپنا داخلی معاملہ قرار دیا تھا۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ بالکل بنگلہ دیش کا داخلی معاملہ نہیں ہے۔ ان تمام افراد کو 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں سزائیں دی جا رہی ہیں، تو پاکستان اس پورے معاملے میں ایک فریق بنتا ہے۔ اس کا حق ہے کہ وہ اس معاملے میں بولے۔ بنگلہ دیش نے معاملات درست کرنے کے بجائے الٹا دسمبر میں ڈھاکا میں پاکستان کی ایک سفارت کار فارینہ ارشد پر جاسوسی اور اسلامی تنظیموں کو مالی مدد دینے کا الزام لگایا، جس پر پاکستان نے انہیں وطن واپس بلا لیا۔ فارینہ کو بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا گیا جس پر پاکستان نے دو مرتبہ بنگلہ دیشی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اب یہ تازہ ترین واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کو مبینہ جنگی جرائم پر ملنے والی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔ اگر آئندہ چند ماہ میں نظامی کو سزائے موت دی جاتی ہے تو اس سے نہ صرف پاک-بنگلہ تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے بلکہ بنگلہ دیش میں بھی حالات خراب ہو جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...