... loading ...

سعودی عرب میں شیعہ عالم دین شیخ نمر النمر کی سزائے موت اور اس کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات بدترین مقام تک پہنچنے کے بعد اب مشرق وسطیٰ عدم استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سعودی عرب تو بظاہر خاموش ہے اور سوائے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بڑھ بڑھ کر کوئی بات نہیں کی لیکن اس کی خاموشی بے معنی نہیں ہیں البتہ ایران کی طرف سے تقریباً روزانہ ہی کوئی نہ کوئی ایسا بیان آتا ہے جو جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے۔ اب پاسدارانِ انقلاب انقلاب کے رہنما نے کہا کہ اگر سعودی عرب اسی طرح خطے میں فرقہ واریت کو ہوا دیتا رہا تو آئندہ چند سالوں میں ٹوٹ جائے گا۔
اس وقت مشرق وسطیٰ عملاً دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ ایک طرف ایران کے ساتھ عراق ہے، جہاں سعودی عرب کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں اور لبنان اور شام کے اہم حلقے بھی ہیں جبکہ دوسری جانب سعودی عرب اور دیگر ممالک، جن میں سے بحرین، سوڈان اور جبوتی نے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرلیے ہیں، متحدہ عرب امارات نے اپنے تعلقات کو محدود کرلیا ہے جبکہ کویت اور قطر نے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب چند روز قبل تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا اور اسے نذر آتش کر دیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایک تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی حکومت کی پالیسیاں خود اس کے لیے خطرناک ہیں، جو گڑھا وہ کھود رہے ہیں، اس میں خود ہی گر کر دفن ہوں گے۔ اگر انہوں نے راستہ ٹھیک نہ کیا تو آئندہ سالوں میں سعودی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔
حسین سلامی نے سعودی عرب کی موجودہ پالیسیوں کا تقابل سابق عراقی صدر صدام حسین کے اقدامات سے کیا اور کہا کہ جو راستہ سعودی عرب نے چنا ہے، یہ وہی ہے جو 80ء اور 90ء کی دہائی میں صدام حسین نے اختیار کیا تھا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ جنگ کی، اہم رہنماؤں اور عہدیداروں کو قتل کیا، مخالفین کو دبایا، ان پر ظلم کیا اور آخر میں خود بدترین انجام سے دوچار ہوئے۔
صدام حسین 2003ء میں عراق پر امریکی حملے کے بعد فرار ہوگئے تھے اور بعد ازاں گرفتار کرنے کے بعد انہیں 2006ء میں انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت دے دی گئی تھی۔
بہرحال، ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے اقدامات کو حسین سلامی نے غیر منطقی اور نفرت آمیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں تشدد دراصل خطے میں سعودی عرب کی فرقہ وارانہ پالیسی کا براہ راست نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ وہ سعودی شاہی خاندان سے شیخ نمر کی موت کا سخت بدلہ لیں گے اور سعودی عرب کو اس حرکت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...