... loading ...

عین اس وقت جب پاک-بھارت سرحد پر واقع پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے میں ایک کرنل سمیت 7 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں، اسی وقت افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانہ بھی نامعلوم افراد کے حملے کی زد میں آیا ہے اور اتفاق یہ کہ اب تک دونوں علاقوں میں حملہ آور بدستور موجود ہیں اور علاقہ کلیئر نہیں ہو سکا۔
افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں افغان سیکورٹی فورسز بھارتی قونصل خانے کے قریب ایک رہائشی عمارت کو خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کمانڈوز طلب کیے گئے ہیں لیکن 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود علاقے سے اب تک فائرنگ اور گرنیڈ دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں اور مزاحمت جاری ہے۔ اب تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔
آپریشن کی نگرانی صوبائی گورنر عطا محمد نور خود کر رہے ہیں جن کا کہنا تھا کہ “حملہ آور افغانستان کے دشمن ہیں اور یہ امن نہیں چاہتے۔ ہم جلد انہیں کچل کر رکھ دیں گے۔” لیکن ایک دن گزر چکا ہے اور اب افغان حکام کہتے ہیں کہ یہ رہائشی علاقہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس آپریشن میں شہریوں کی اموات کم سے کم ہوں اس لیے احتیاط سے آگے بڑھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بھارت کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے تمام ملازمین محفوظ ہیں۔
دارالحکومت کابل میں مرکزی سفارت خانے کے علاوہ افغانستان کے تمام قابل ذکر شہروں میں بھارتی قونصل خانے قائم ہیں اور یہ کئی بار حملوں کی زد میں بھی آئے ہیں۔ 2008ء میں کابل سفارت خانے پر ایک کار بم دھماکے میں 60 افراد مارے گئے تھے جبکہ 2009ء میں سفارت خانے پر ایک خودکش حملہ بھی ہوا تھا۔ اگست 2013ء میں جلال آباد قونصل خانے پر ہونے والے خودکش حملے میں 9 شہری مارے گئے تھے جبکہ 2014ء میں ہرات میں بھارتی قونصل خانے میں ایک مسلح شخص نے داخلے کی کوشش کی تھی۔ لیکن یہ واقعہ عین اس وقت پیش آیا ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو افغانستان کا دورہ کیے ہوئے 10 دن بھی نہیں گزرے ہیں۔ انہوں نے 25 دسمبر کو کابل میں افغان پارلیمان کا افتتاح کیا تھا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...