... loading ...

سعودی عرب میں شیعہ عالم نمر النمر کو سزائے موت دیے جانے پر دنیا بھر میں ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن شیعہ اکثریتی علاقوں میں یہ ردعمل حدوں کو عبور کر رہا ہے۔ عراق کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں نہ صرف دو مختلف مساجد پر حملے کیے گئے بلکہ ایک سنی عالم دین سمیت دو افراد کو قتل بھی کیا گیا ہے۔
عراق کے معروف شیعہ عالم دین مقتدا الصدر کے حکم پر دارالحکومت بغداد کے علاوہ بصرہ، نجف اور کربلا کے شیعہ اکثریتی شہروں میں سعودی عرب کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے جن میں مظاہرین نے حکومت سے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہروں سے خطاب کرنے والے مقررین نے سعودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیلیں بھی کیں۔
عراق 2003ء میں امریکی حملے کے بعد سے اب تک شیعہ اکثریت اور سنی اقلیت کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور سفیر کو ملک چھوڑ دینے کے حکم کے بعد تو گویا عراق میں مزید آگ لگ گئی ہے۔ جو کسر رہ گئی تھی وہ بحرین اور سوڈان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی تعلقات کے خاتمے کے اعلان سے پوری ہوگئی ہے۔

جب قائدانہ سطح پر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں تو پھر نیچے نفرت ہی پہنچتی ہے۔ بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر حلہ میں دو سنّی مساجد پر حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔ عراق کی وزارت داخلہ نے ان دونوں واقعات کی تصدیق کی ہے جبکہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے ان حملوں کا الزام داعش اور اس کے حامی عناصر پر لگایا ہے۔ انہوں نے صوبائی عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ مساجد پر حملہ کرنے والے مجرموں کا تعاقب کریں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی حلہ میں پیش آنے والے واقعے میں مظاہرین نے مسجد کے گنبد اور متعدد دیواروں کو نقصان پہنچایا۔ صوبے سے کونسل کے رکن اور پولیس ذرائع کے مطابق مسجد کی حفاظت پر مامور ایک شخص مارا گیا ہے۔ مسجد میں موجود سازوسامان کو نذر آتش بھی کیا گیا۔ شہر کے شمالی نواح میں ایک اور سنی مسجد پر حملہ کیا گیا جبکہ بغداد سے 40 کلومیٹر جنوب میں اسکندریہ میں ایک الگ واقعے میں سنی عالم دین کو قتل کیا گیا۔
دوسری جانب سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ 1990ء میں کویت پر عراق کے حملے کے بعد سے اب تک عراق میں سعودی سفارت خانہ بند تھا اور ابھی پچھلے ہفتے ہی بغداد کے علاقے گرین زون میں کھولا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...