... loading ...

سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک مرتبہ پھر باہمی تعلقات انتہائی کشید ہ ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے ایک شیعہ عالم نمر النمر سمیت سینتالیس افراد کو گزشتہ روز سزائے موت کے بعدایران نے سخت ترین ردِ عمل دیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی نے موت کی سزا پر سختی سے تنقید کی۔ اسی طرح ایرانی پاسداران انقلاب نے شیعہ عالم کو موت کی سزا دینے پر سعودی شاہی خاندان سے ‘سخت انتقام’ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اور اس سزائے موت کو سعودی شاہی خاندان کے زوال کا آغاز کہا ہے۔ ایران میں اس پر باقاعدہ احتجاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سزائے موت پر عمل درآمد کے اگلے روز اتوار (بتاریخ 3 جنوری ) کو مظاہرین نے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ ایران کی آئی آر این اے نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے سفارت خانے کے دروازہ کو توڑ کر آگ لگادی تاہم بعد میں پولیس نے انہیں منتشر کیا۔
واضح رہے کہ چھپن سالہ نمر کا نام 2011 ء میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کروانے والوں میں انتہائی نمایاں تھا۔ بالآخر اُنہیں 2012ء میں سعودی عرب کے مشرقی گاؤں عوامیہ سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیاتھا۔ اُنہوں نے دوران حراست اپنے خلاف عائد سیاسی الزامات کی صحت سے انکار نہیں کیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے ا نہیں لوگوں کو ‘بغاوت پر اکسانے ‘ والے شخص کے طور پر ملزم سمجھا تھا۔ جبکہ اُنہیں مملکت اکتوبر 2014ء میں سعودی عرب میں غیر ملکی مداخلت سمیت دیگر الزامات کی پاداش میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
سعودی عرب نے ایرانی اور مشرقِ وسطیٰ میں شیعہ سیاسی حلقوں کے ردِ عمل پر موت کی سزاؤں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے ایران سمیت تمام حلقوں کا احتجاج یکسر مسترد کر دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران علاقائی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے عرب خطے میں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ ریاض میں دہشت گردوں کو دی گئی موت کی سزاؤں پر تہران کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو دی گئی موت کی سزاؤں پر اشتعال انگیز رد عمل یہ ظاہر کرنے کے لئے کافی ہے کہ تہران نے اپنا مکروہ چہرہ خود ہی بے نقاب کر دیا ہے۔ دہشت گردوں کی سزؤں پر ایران کی چیخ پکار سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایرانی حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے، جو عرب خطے میں سیاسی عدم استحکام کی خاطر اپنے حامی گروپوں کی مدد کر رہی ہے ۔ سعودی وزارتِ خادجہ کے مطابق ایرانی حکمران عر ب ممالک میں جاری فسادات کو ہوا دینے اور اشتعال انگیز پالیسی کے فروغ کے لیے دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو ایک ریاست کی حیثیت سے دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ایران کی دہشت گرد نواز حکمت عملی کی امریکا سمیت پوری دنیا مذمت کر چکی ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے ایک دوسرے کے خلاف سخت موقف کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں انتہائی کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...