... loading ...

نریندر مودی بیرون ملک سفر کے شوقین ہیں اور اس کا اندازہ آپ کو ان کی کابل میں ناشتے، لاہور میں ظہرانے اور دہلی میں عشائیے والی ‘حرکت’ سے ہوگیا ہوگا۔ گزرے ہوئے سال میں مودی نے کل 25 ممالک کے دورے کیں جو غالباً ایک ریکارڈ ہوگا۔ اس پہلو سے خود پر ہونے والی سخت تنقید کے باوجود مودی نئے سال 2016ء میں بھی کئی ملکوں کے سفر کریں گے بلکہ دور دور تک جائیں گے۔ آئیے رواں سال ان کے طے شدہ دوروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور ہمیں مودی پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اس تعداد کو دوگنا بھی کر سکتے ہیں۔
2016ء میں جی20 اجلاس کی میزبانی چین کرے گا اور یہیں وہ بھارت کو اگلے اجلاس کی میزبانی بھی دے گا۔ یہ وزیر اعظم کی حیثیت سے مودی کا دوسرا دورۂ چین ہوگا جہاں انہیں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملنے کا موقع ملے گا۔ اجلاس ممکنہ طور پر نومبر میں ہوگا۔
جولائی میں نام اجلاس میں شرکت کے لیے نریندر مودی تیل کی دولت سے مالامال لاطینی امریکا کے ملک وینیزویلا جائیں گے، جو اس فورم میں اُن کی پہلی بھی شرکت ہوگی۔ اگر مودی کراکس گئے تو وہ وسطی امریکا کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کر سکتے ہیں اور انجمن کے دیگر رہنماؤں سے بھی دوطرفہ گفتگو ہو سکے گی۔ جب اتنا دور گئے ہیں تو چار پانچ ممالک تو گھومنے ہی چاہئیں ناں!
امریکا یاترا بہت ضروری ہے۔ مودی بھی 2016ء میں اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز واشنگٹن ہی سے کریں گے جہاں وہ 31 مارچ ویکم اپریل کو ہونے والی نیو کلیئر سیکورٹی سمٹ (این ایس ایس) میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر غالب امکان ہے کہ ان کی وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔ پہلے تو یہ امکان تھا، لیکن “وعدۂ لاہور” کے بعد تو یقیناً ہوگی تاکہ انہیں مزید پکّا کیا جا سکے۔ بہرحال، اس سفر کے دوران بھی وہ ایک اور جگہ نمٹاتے آئیں گے، یا تو جاتے ہوئے یا واپسی پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھارت-یورپی یونین اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جنوب مشرقی ایشیا کا یہ ملک بھارت-آسیان و مشرقی ایشیا اجلاس کی میزبانی کرے گا جو ممکنہ طور پر نومبر میں ہوگا۔ لاؤس کے علاوہ مودی انہی ایام میں خطے میں بھارت کے ایک اہم شراکت دار ملک کا بھی دورہ کریں گے، جس کا نام تو ظاہر نہیں کیا گیا لیکن مودی صاحب جس ملک کا موڈ اس وقت بنائیں گے، بس اسی کو منتخب کرلیا جائے گا۔
ہند-جاپان سالانہ اجلاس ایک مرتبہ دہلی میں اور اگلی بار ٹوکیو میں ہوتا ہے۔ 2016ء میں اجلاس کی باری جاپان کی ہے۔ مودی اور اُن کے جاپانی ہم منصب اس اجلاس میں دفاع، جوہری توانائی، بحری سلامتی اور سرمایہ کاری کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے اور باہمی شراکت داری کو توسیع دی جائے گی۔
سال 2016ء میں مودی کا سب سے بڑا اور اہم دورہ پاکستان کا ہوگا۔ وہ ستمبر سے نومبر کے درمیان سارک اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ 25 دسمبر 2015ء کو کابل سے وطن واپس آتے ہوئے مودی نے لاہور میں مختصر قیام کیا تھا لیکن اہم فیصلوں اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سارک اجلاس زیادہ اہم ہوگا۔ یہ دورہ ذرائع ابلاغ کی بہت زیادہ توجہ کا حامل ہوگا۔ وہ اجلاس کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ تو وہ ممالک ہوگئے کہ جن کا ہمیں سال کے پہلے دن ہی علم ہے کہ مودی کی سالانہ عالمی یاترا میں شامل ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ ممکنہ طور پر مودی ایران اور جنوبی افریقہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ بین الاقوامی پابندیاں نرم پڑنے کے بعد ایران اور بھارت تعاون میں اضافہ کر سکتے ہیں اور اس کے لیے مودی کا یہ دورہ واقعی اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس کے علاوہ براعظم افریقہ میں بھارت کی شراکت داریوں کے حوالے سے بات کے لیے جنوبی افریقہ کے دورے کی بھی اہمیت ہوگی۔ علاوہ ازیں وہ رواں سال مختلف غیر ملکی سربراہان مملکت کی میزبانی کریں گے جیسا کہ یوم جمہوریہ پر فرانس کے صدر، جولائی میں برکس اجلاس میں برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں، افغانستان کے حوالے سے ہارٹس آف ایشیا کانفرنس اور سالانہ اجلاس کے لیے روسی صدر ولادیمر پیوتن کا خیرمقدم۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...