... loading ...
سال 2015ء آہستہ آہستہ گزر رہا ہے۔ دنیا بھر میں جہاں نئے سال کے خیرمقدم کے لیے زبردست جشن کا اہتمام کیا گيا ہے وہیں دہشت گردی کا خطرہ بھی حواس پر چھایا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نئے سال کی تقریبات سرے سے منسوخ کردی گئیں اور جہاں بھی عوامی اجتماعات ہو رہے ہیں وہاں بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
انتہائی مشرق میں قائم دنیا کے پہلے بڑے شہر کی حیثیت سے سڈنی ہمیشہ سال نو کی تقریبات کا مرکز رہتا ہے۔ دنیا بھر سے افراد شہر کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے اور خاص طور پر رات گئے ہونے والی آتش بازی کے نظاروں کے لیے سڈنی آتے ہیں اور اس مرتبہ بھی 10 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔ ان افراد کی بڑی تعداد بندرگاہ اور اس کے نواحی علاقوں میں واقع مختلف مقامات سے آتش بازی سے لطف اندوز ہوئی۔
سال کا آخری غروب آفتاب آسٹریلیا کے بعد ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے ہوتا ہوا افریقہ، یورپ اور بالآخر امریکا تک پہنچے گا۔ سڈنی کے بعد مشرق بعید میں سال نو کے بڑے جشن منائے جاتے ہیں۔ رواں سال بھی ہانگ کانگ، بیجنگ، سنگاپور اور دیگر ایشیائی شہر اس میں پیش پیش رہے لیکن برونائی دارالسلام میں مناظر پھیکے پھیکے دکھائی دیے کیونکہ حکومت نے رواں سال سے سال نو کے جشن پر پابندی لگا دی ہے اور اسے غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بھی سخت حفاظتی انتظامات رہے کیونکہ پولیس نے چند روز پہلے ہی سال نو پر مبینہ خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے چند افراد گرفتار کیے تھے۔
مشرق وسطیٰ میں نئے سال کے جشن میں مصر پیش پیش رہتا ہے لیکن اس وقت اس کی سیاحت کی صنعت سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ 2011ء کے بعد سے لے کر اب تک سیاسی بحران اور اس کے بعد اکتوبر میں ایک روسی طیارے کا صحرائے سینا میں گر جانا سیاحت کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوا ہے۔ اب مصر سیاحوں کی آمد بحال کرنے کے لیے کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے قاہرہ کے نواح میں تاریخی اہرام مصر کے قریب ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں غیر ملکی سفیر اور نامور دانشور تک شریک ہوں گے۔
دوسری جانب ترکی میں بھی سخت حفاظتی انتظامات ہیں کہ جہاں پولیس نے چند روز پہلے ہی دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے اور وہ دارالحکومت انقرہ میں نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر پولیس کی بھاری نفری ایک بڑے عوامی اجتماع کی حفاظت کرے گی لیکن یورپ کے قلب میں یہ سال نو کے میلے خطرے کی زد میں ہیں۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سال نو کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ یہ کوئی معمولی شہر نہیں ہے، نیٹو اور یورپی یونین کے صدر دفاتر یہاں واقع ہیں۔ لیکن شیئر کے میئر یوان میور کا کہنا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ کوئی خطرہ مول نہ لیا جائے۔ پیرس میں حملوں کے بعد تحقیقات میں برسلز کافی بدنام ہوا ہے، کیونکہ حملوں کے تانے بانے اسی شہر سے جا ملے ہیں۔
پیرس 13 نومبر کے حملوں کے بعد اب بھی زخم خوردہ دکھائی دیتا ہے۔ واقعے کے بعد سال نو کے پہلے جشن پر اب بھی وہ 130 افراد چھائے ہوئے ہیں جو ان حملوں میں مارے گئے تھے۔ اسی لیے آتش بازی کا مظاہرہ تو منسوخ کردیا گیا ہے البتہ ایک بڑا عوامی اجتماع شانزے لیزے پر ضرور ہوگا جس کے لیے سیکورٹی کے انتظامات بہت سخت ہیں۔
اٹلی میں صورت حال عجیب ہے، بڑھتی ہوئی آلودگی اور دھماکوں سے خوف پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد شہر کے مرکز میں جمع ہوں گے البتہ پولیس کی کوشش ہے کہ 25 ہزار سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں۔ جرمن صدر مقام برلن میں جشن کا زبردست انتظام ہے جہاں برینڈنبرگ گیٹ پر 10 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔
بحر اوقیانوس کے پار نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی برلن جیسا نظارہ ہوگا جہاں 10 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور حفاظتی انتظامات بھی بہت سخت ہوں گے۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...