... loading ...

وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اُن کی وزیراعظم سے ناراضی تھی، ہے ، نہ ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی اہم ملاقات میں کراچی آپریشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ تاہم رینجرز کے اختیارات کے متنازع مسئلے کر مل بیٹھ کر حل کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔مبصرین کے نزدیک ان میں سے کوئی ایک بات بھی نئی نہیں ہے جو اس ملاقات کے نتیجے میں الگ طور پر بیان کی جاسکی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت پہلے سے ہی کراچی آپریشن کی حامی ہے۔ وہ صرف رینجرز کے اختیارات کی حدود پراپنے تحفظات دور کرنا چاہتی ہے جو ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد اُسے لاحق ہیں۔اور جسے وہ صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے ہم معنی قرار دے رہی ہے۔ مگر میاں نوازشریف نے کم ازکم اس ملاقات میں قائم علی شاہ کو اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔ تاہم اُنہوں نے ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو اگلے ہفتے کراچی کا دورہ کرکے سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کرنے کی تاکید کردی ہے۔
اس پر قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کے متعلق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے تحفظات دور نہیں کئے تو ساٹھ دنوں کے بعد ایک بار پھر یہ مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے یہ الفاظ دراصل سندھ حکومت کی ایک متعین حکمت عملی کے تناظر میں کہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کےرینجرز کے اختیارات کے متعلق نوٹیفیکیشن پر اعتراضات اور احتجاج برقرار رکھتے ہوئے اسے ساٹھ دنوں تک جوں کاتوں قبول کر لے گی۔ اس دوران میں اگر پیپلز پارٹی کے ساتھ رینجرز کی طرف سے کوئی بڑی چھیڑخانی نہیں کی جاتی تو خاموشی اختیار کی جائے گی، لیکن اگر رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کے انکشافات کی روشنی میں اپنی تفتیش کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی بڑی شخصیات کو قانونی شکنجے میں کسنے کی کوشش کی تو پھر نوٹیفیکشن کی مدت یعنی ساٹھ روز گزار کر رینجرز کی خدمات لینے یا نہ لینے کے مرحلے پر سندھ حکومت اپنے انتہائی اقدام پر بھی غور کرے گی، جس میں رینجرز کی مزید خدمات نہ لینے کا ممکنہ فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔
اس پورے تناظر میں سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوؤں نے رینجرز کو حاصل ساٹھ دنوں کے لئے ان نئے اختیارات کو عدالت میں چیلنج کرنے کے آپشن کو بھی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران میں سائیں سرکار صرف یہ کوشش کریں گے کہ وفاقی حکومت اُنہیں رینجرز کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائے کہ اُن کی حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو ڈاکٹر عاصم حسین کے بعد کسی اور مسئلے میں ہدف نہیں بنا یا جائے گا۔اگر یہ ممکن ہو سکا تو پھر یہ تنازع نہایت خاموشی سے ختم ہو جائے گااور اگر اس معاملے میں رینجرز نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی تو پھر قائم علی شاہ کی صوبائی حکومت رینجرز کو ملنے والےساٹھ روزہ اختیارات اپنی مدت اختتام پر نئے تنازعات میں گھر جائیں گے۔
وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات میں سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے علاوہ کراچی میں جاری آپریشن پر 9 ارب روپے کے اخراجات سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سندھ کے وزراء مراد علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی ملاقات میں شریک تھے۔وزیراعلی سندھ رینجرز کے اختیارات کے تنازع پر بات چیت کے لئے وزیر اعظم کی دعوت پر اسلام آبادپہنچے تھے۔جو گزشتہ ایک ماہ سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان نزاع کا سبب بنا ہوا ہے۔
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...