... loading ...

امریکا میں حکومت کے ایک ایسے طبی پروگرام کا انکشاف ہوا ہے جس میں لاطینی خواتین کو ان کی رضامندی کے بغیر بانجھ کردیا جاتا تھا۔ اب اس کے اتنے مضبوط شواہد سامنے آ گئے ہیں کہ تردید کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔
No Más Bebés نامی ایک دستاویزی فلم میں ایسے شواہد جمع کیے گئے ہیں جو ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ کے بھیانک ترین رازوں میں سے ایک ہیں اور یہ ہے لاطینی خواتین کو زبردستی بانجھ کرنا۔ دہائیوں تک کیلیفورنیا ان چند ریاستوں میں سے ایک تھا جہاں عورتوں کو بانجھ کرنا لازمی ہوتا تھا۔ یعنی ایک بچے کی پیدائش کے بعد مزید بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے مکمل طور پر محرومی اور اکثر یہ ان کی علم میں لائے بغیر کیا جاتا تھا۔ اس خفیہ منصوبے کے شکار صرف عورتیں ہی نہیں بلکہ مرد بھی تھے۔ اس عمل سے جو مقامی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوئے وہ ہسپانوی بولنے والے تارکین وطن تھے۔
اصلاحِ نسل کا یہ پروگرام 1909ء سے 1963ء تک چلتا رہا اور اس دوران کیلیفورنیا کی 20 ہزار لاطینی خواتین کو بانجھ کیا گیا تاکہ ریاست میں ان کی آبادی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ گو کہ یہ پروگرام 1970ء کی دہائی تک بھی جاری رہا لیکن اس کی شدت میں کمی کردی گئی۔
پروگرام کے مرحلہ وار خاتمے سے قبل لاطینی خواتین کو زیادہ تر لاس اینجلس کاؤنٹی ہسپتال میں بانجھ کیا جاتا تھا جس میں نہ ان کی رضامندی شامل ہوتی تھی اور نہ ہی یہ بات ان کے علم میں ہوتی تھی۔ کئی خواتین کو بعد میں اس عمل کے بارے میں بتایا گیا اور جیسے جیسے اس بارے میں آگہی بڑھتی رہی لاطینی آبادی خبردار ہوتی چلی گئی۔
ریاستی حکومت کا کہنا رہا ہے کہ بانجھ کرنا ضروری ہے تاکہ “ویلفیئر” کے اخراجات کو کم سے کم کیا جا سکے البتہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ دراصل یہ قدم میکسیکو سے تعلق رکھنے والی امریکی آبادی کو بڑھنے سے روکنا تھا۔ یہ دستاویزی فلم معاشرے کے انہی “ناپسندیدہ” افراد سے چھٹکارہ پانے کے حقیقی ارادوں کا ثبوت پیش کرتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...