... loading ...

پاکستان کے نمبر ایک ٹیسٹ باؤلر یاسر شاہ کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ٹیسٹ 13 نومبر 2015ء کو اس وقت کیا گیا تھا جب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں ٹیسٹ کھیلا جا رہا تھا۔ ٹیسٹ کے سیمپل میں کلورٹالیڈن کی موجودگی پائی گئی ہے جو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے مطابق ممنوعہ مادہ ہے۔ اب انضباطی کارروائی مکمل ہونے تک یاسر شاہ کو عارضی طور پر معطل کیا جا رہا ہے۔
29 سالہ اسپنر یاسر شاہ، سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی کے بعد پاکستان کے اہم ترین اسپن باؤلر بن گئے۔ انہوں نے آسٹریلیا، سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ اب تک 12 ٹیسٹ میچز میں 76 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور اس دوران سب سے کم ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا قومی ریکارڈ بھی توڑا اور دنیا کے نمبر ایک اسپنر بھی بنے۔ اس کے علاوہ وہ 15 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔
ابھی ایک روز قبل ہی سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوسال پیریرا بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال کی خبر سامنے آئی تھی۔ ان کا ٹیسٹ اکتوبر میں لیا گیا تھا اور ناکام ہونے کی وجہ سے انہیں طویل پابندی کا سامنا ہے۔
یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے پاکستان کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی نہیں ہیں۔ ان سے قبل ماضی میں شعیب اختر اور محمد آصف پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی لگی تھی، جب 2006ء میں دونوں کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا گیا تھا۔ لیکن یہ ٹیسٹ پاکستان نے خود لیا تھا جبکہ یاسر شاہ کو آئی سی سی کے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی اینٹی ڈوپنگ اور کرپشن پر کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے پروگرام رکھتا ہے اور اب وہ اگلے دو دنوں میں اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ یاسر شاہ کے پاس اپنے “بی” سیمپل کے ٹیسٹ کا مطالبہ کرنے کے لیے سات دن ہیں اور اگر اگر وہ اس میں بھی ناکام ہوئی تو دو سے چار سال تک کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...