... loading ...

قائد اعظم محمد علی جناح کی یہ تقریر دسمبر 1946ء میں ریکارڈ کی گئی تھی جو ہندوستان کی تقسیم کے حوالے سے ان کی نظریے کو واضح طور پر پیش کرتی ہے۔ وڈیو کے ساتھ ان کی تقریر کا مختصر اردو ترجمہ بھی ذیل میں پیش ہے۔
“آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان میں بہت سارے عقائد، نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں برصغیر کے وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ یہاں دو بڑی اقوام ہیں، ہندو اور مسلمان۔ 10 کروڑ مسلمانوں کو کبھی ایک اقلیت نہیں سمجھا جا سکتا۔ ہم ہندوستان کے شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں 70 فیصد اکثریت رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان کو پاکستان اور ہندوستان کی دو ریاستوں میں تقسیم کیا جائے کیونکہ یہی واحد عملی حل ہے۔ جو ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کی مستحکم اور مستقل حکومتوں کے قیام اور دونوں کے پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں ریاستیں اچھے دوست اور پڑوسی کے طور پر رہیں گی جیسا کہ کینیڈا اور امریکا رہتے ہیں۔
ہندو انڈیا اور مسلم انڈیا کو لازماً کرنا ہوگا کیونکہ دونوں اقوام مکمل طور پر ایک دوسرے سے الگ ہیں اور چند معاملات میں تو ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ میں آپ کو چند فرق بتاتا ہوں۔ ہماری تاریخ الگ ہے، ثقافت، زبان، طرز تعمیر، موسیقی، قوانین، فلسفہ قانون، کلینڈر اور زندگی گزارنے کے تمام اصول اور پورا سماجی ضابطہ حیات سب الگ ہیں۔
متحدہ ہندوستان ایک ایسی حقیقت ہے جو ناممکن ہے۔ اس کا مطلب ہوگا کہ مسلمانوں کو برطانوی راج سے نکال کر ذات پات کے ہندو تسلط میں دے دیا جائے اور یہ مسلمان کبھی قبول نہیں کریں گے۔ ہندو ایک کے مقابلے میں تین کی اکثریت رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہندوستان میں ایک قوم دوسری قوم پر حکمران ہوگی۔ ایسی حکومت نہ معاملات پر گرفت رکھ سکے گی اور نہ ہی قابل احترام مقام حاصل کر پائے گی اور نہ ہی دیگر مذاہب میں اسے قبولیت کا درجہ حاصل ہوگا۔ ایسی حکومت صرف اور صرف جبر اور طاقت کے ذریعے قائم رہے سکے گی اور اسے کبھی 10 کروڑ مسلمانوں کی تائید و حمایت حاصل نہ ہوگی۔
جب تک اس مسئلے کی شدت کو نہیں سمجھا جاتا، اسے حل نہیں کیا جاتا، بدنظمی، افراتفری اور بگاڑ اس خطے کا مقدر ہوگا جو عالمی امن کے لیے بہت بڑا خطرہ بن جائے گا۔ ملک کے تین چوتھائی حصے پر ہندو غالب اکثریت میں ہیں جبکہ ایک چوتھائی پر مسلمانوں کو اکثریت حاصل ہے اس لیے دونوں کو اپنے نظریات کے مطابق جینے اور ترقی پانے کے مواقع ملنے چاہئیں تاکہ وہ عالمی امن و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
مسلمان سب سے زیادہ جسے چاہتے ہیں، وہ آزادی ہے۔ یہ ان کے وجود کا حصہ ہے۔ لیکن آزادی کا مطلب آزادی ہونا چاہیے، برطانوی استحصال سے بھی اور ہندو غلبے سے بھی!
10 کروڑ مسلمان کبھی یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ محض ان کے آقا تبدیل کر دیے جائیں۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...