... loading ...

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی “اچانک” پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ تاریخ کے ان چند مواقع میں سے ایک ہوگا جب کوئی بھارتی وزیر اعظم پاکستان کے دورے پر آیا ہو۔ 68 سالہ تاریخ میں صرف تین بھارتی وزرائے اعظم ایسے ہیں، جنہوں نے سرزمین پاک پر قدم رکھا۔
کہا جا رہا ہے کہ نریندر مودی نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دینے آئے ہیں اور اس دوران دو گھنٹے لاہور میں قیام کریں گے۔ ان کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہو رہی ہے۔
نریندر مودی دورۂ روس سے واپسی پر کابل میں گئے تھے اور وہاں افغان پارلیمان کا افتتاح کرنے اور خطاب کے بعد اب لاہور کے لیے محو سفر ہیں۔ مودی کا طے شدہ دورۂ پاکستان اگلے سال ستمبر میں تھا جب وہ سارک اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آتے، لیکن اس اچانک ملاقات سے پڑوسی ممالک کے کشیدہ تعلقات میں نرمی آ سکتی ہے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو تھے جنہوں نے 1953ء میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے دورۂ پاکستان کیا تھا۔ اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم محمد علی بوگرہ تھے۔ نہرو 1960ء میں بھی پاکستان آئے تھے، جب اقتدار فیلڈ مارشل ایوب خان کے پاس تھا۔ اس دورے میں تاریخی سندھ طاس معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔



جنوری 1988ء میں راجیو گاندھی طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی وزیر اعظم بنے۔ اس وقت ملک میں صدارت غلام اسحاق خان اور وزارت عظمیٰ بے نظیر بھٹو کے پاس تھی۔ زیر نظر تصویر میں راجیو گاندھی دونوں پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر موجود ہیں۔ دوسری تصویر میں بھارت کے خارجہ سیکریٹری کے پی ایس مینن اور پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر ہمایوں خان ایک معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بے نظیر بھٹو اور راجیو گاندھی دونوں موجود ہیں۔


فروری 1999ء میں بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے لاہور کا دورہ کیا۔ اس وقت پاکستان میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ہی کی حکومت تھی۔ اس دورے میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے معاہدۂ لاہور پر دستخط ہوئے تھے۔


پاکستان کا دورہ کرنے والے آخری بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی تھے جو 2004ء میں سارک اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے اور اس وقت کے صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔

شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...