... loading ...
مسلمانانِ ہند کے لئے دوقومی نظریئے کے تحت عظیم جدوجہد کے بعد الگ ملک حاصل کرنے والے بانئ پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 139واں یوم ولادت ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو سندھ کے موجودہ دارالحکومت کراچی کےوزیرمینشن میں پیدا ہوئے تھے۔اُنہوں نے ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی۔ جبکہ جامعہ ممبئی سے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ محمد علی جناح نے1893 میں صرف سترہ برس کی عمر میں قانون کی تعلیم کے لئے لندن کا رخ کیا اور دوبرس کے بعد انیس بر س کی عمر میں قانون کی سند پانے والے وہ سب سے کم عمر ترین پہلے ہندوستانی بن گئے۔ اُنہوں نے ہندوستان واپس آکر وکالت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1896 میں انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی ۔ اُن کی فہم وفراست سے ہندوستان کے مسلم حلقے بہت متاثر ہوئے۔ اُنہیں ایک موقع پر ہندو مسلم اتحاد کا سفیر بھی کہا گیا ۔ مگر دورس نگاہ رکھنے والے قائد اعظم کو کانگریس میں بہت جلد مسلمانوں کے ساتھ امتیازی رویئے کا احساس ہو گیا۔ اور وہ بالآخر اس نتیجے پر پہنچ گیے کہ کانگریس اصل میں صرف ہندوؤں کے مفادات کی نگران جماعت ہے۔ چنانچہ قائد اعظم کانگریس سے مایوس ہو کر واپس لندن چلے گئے جہاں اُنہوں نے واپس وکالت شروع کر دی۔ اس پورے عرصے میں مسلمانانِ برصغیر حقیقی قیادت کی تلاش میں اپنی سی جدوجہد کررہے تھے۔ بالآخر مسلماناں برصغیر کے دردِدل رکھنے والے مسلم قائدین اور مصورِ پاکستان کی تحریک پر وہ واپس ہندوستان آئے اور 1913ء میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ یہیں سے مسلمانانِ برصغیر کی سیاسی جدوجہد کو ایک نیا رخ ملنا شروع ہوا جو بتدریج 14 اگست 1947ء کو ایک الگ ملک کےقیام پر منتج ہوئی۔
وفاقی حکومت نے برصغیر کے اس عظیم قائد کی یاد میں آج کے دن کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ قائم اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر علی الصبح کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل ندیم رضا تھے۔تقریب میں پی ایم اے کے 180 کیڈٹس پر مشتمل دستے نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ محافظ کے فرائض سنبھالے، ملٹری اکیڈمی کا دستہ 23 مارچ (یوم پاکستان) تک محافظ کے فرائض انجام دے گا۔
صدر مملکت ممنون حسین نے بھی آج کے دن مزار قائد پر حاضری دی ۔انہوں نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...