... loading ...
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات ہوگئےمگر نتائج کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیاہے۔ نتائج میں تاخیر شہر قائد پینل کی جانب سے اعتراض کے بعد ہورہی ہے۔ جن کا کہناہے کہ برسر اقتدار گروپ نے اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاکربیلٹ پیپر چھاپ لیےاورنتائج تبدیل کرنے کی کوشش کررہاتھا۔ احمد شاہ گروپ کاروایتی موقف سامنے آیا ہے کہ مخالفین ہار سے خو فزدہ ہو کر دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں۔
کمشنر کراچی نے، جو بر بنائے عہدہ آرٹس کونسل کے چیئرمین ہیں، مداخلت کرتے ہوئے فریقین کو بدھ کی صبح گیارہ بجے طلب کیاہے اب کیا فیصلہ ہوتاہے یہ تو چند گھنٹوں کے بعد ہی واضح ہو جائے گا مگر متاثرہ فریق عدم اطمینان کی صورت میں عدالت سے بھی رجوع کر سکتاہے۔
فن و ادب کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا یہ ادارہ اب تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ ایسے لوگوں کابھی سالانہ مسکن بن گیا ہے جن کا فن تو دور کی بات ادب اور آداب سے دور کابھی رشتہ نہیں۔ سالانہ شاہی مہمان شاہ شاہ کرتے شاک دے جاتے اور ہاتھ کرجاتے ہیں۔ یہ شاہی رجحان آرٹس کونسل میں زیادہ پرانا نہیں، احمد شاہ اور یہ رجحان ساتھ ہی اس ادارے سے وابستہ ہوئے یہ فیصلہ مشکل ہے کہ کون پہلے آیا؟
آرٹس کونسل پردوہزار چار سے جزوی اور دوہزار نو سے مکمل طور پر احمد شاہ گروپ کا غلبہ ہےدوہزار نو میں پہلی مرتبہ احمد شاہ سیکریٹری بنےاس کے بعد آئین میں ترمیم سے بلڈنگ میں اضافے تک تمام معاملات ان کے ہاتھ میں چلے گئے۔ اس سے پہلے اس ادارے میں دستوراور روایت کا دخل تھا پھر ان سب کوبے دخل کردیا گیا۔ نوے کی دہائی کے آخر میں مرحوم ایس ایچ ہاشمی صاحب آرٹس کونسل کے نائب صدر بنے پھر ان کے صاحب زادےبھی رہے۔ ان حضرات کی آمد سے تاجر وصنعتکار اس ادارے کی جانب متوجہ ہوئے۔ پھر سیاسی جماعتو ں نے بھی اثر ونفوذ بڑھایا۔ مگر دوہزار دس کے بعد جو رجحان آیاہے اس نے آرٹس کونسل کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے پاکستان کی سیاست کی طرح دستور کو موم کی ناک بناکر محبین اور مخالفین کی سیاست کو پروان چڑھا کر احمد شاہ نےمزاج ہی بدل دیاہے۔ اب رواداری کی بجائے یہاں انتہاپسندی غالب آگئی ہے جو احمد شاہ کے حامی ہیں وہ شدید حمایت کرتے ہیں اور جو مخالف ہیں وہ اس سے زیادہ شدت رکھتے ہیں۔ ہرسال الیکشن سے پہلے چند سو نئے اراکین بناکراحمدشاہ جیت تو رہے ہیں مگر اس سے ا نکے مخالفین میں احساس محرومی بڑھ رہاہے اور وہ بھی ادارےپر ایک بارغلبہ حاصل کرنے کےلیے کسی کے ساتھ بھی جانے پر تیار ہیں اور ہر ایک سے حمایت لے رہے ہیں۔ اب برسر اقتدار گروپ سے مخالفین کا مطالبہ ہے کہ ری پولنگ کرائی جائے جبکہ احمد شاہ گروپ کی خود اعتمادی کا عالم یہ ہے کہ وہ کہہ رہاہے کہ کچھ بھی کرلو ساڈا پلہ بھاری ہے۔ اس حد سے زیادہ خو داعتمادی کا ہی نتیجہ ہے کہ وہ جسے چاہے اپنے پینل سے الیکشن لڑادے، اسے جیت کا یقین بھی دلاتاہےاور اس یقین کےلوازمات بھی ساتھ لاتاہے۔ کس قدر عجیب بات ہے کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں ایک مہم جو امیدوار نے شہر قائد پینل کے ارکان پر اپنی دریا دلی اور فیاضی کاتاثر قائم کر کےجوائنٹ سیکریٹری کا انتخاب لڑااور سودے بازی کی پوزیشن بناکر اس بار احمد شاہ پینل کاحصہ بن گیا چونکہ یہاں پینل کی جیت یقینی نظر آتی تھی اس لیے گورننگ باڈی کےرکن کی حیثیت سے لڑنا بھی گوارا کرلیاگیا۔ یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے ہے۔
باخبر ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ مذکورہ امیدوارعجلت میں کوئی عہدہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں انہیں کسی نےمشورہ دیاہے کہ غیر منفعت بخش فا ونڈیشن سے منافع حاصل کرنے کامعاملہ حساس اور تحقیقاتی اداروں کی نظر میں آچکا ہے،بچنے کاراستہ یہی ہے اس لیے لوٹا بننا بھی قبول کیا مگر شومئی قسمت کہ جیت یاتو چھن گئی یا پھر دور کردی گئی ہے۔
ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر دوسرے کام پر لگ گئے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، با...
فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطا...
کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریبا 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے صوبے میں توانائی کے شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے...
انتخابی مہم کے دوران دعوؤں کا فائدہ حکمران اور شوگر مافیا کو پہنچا ، معیشت کا پہیہ جام ہے عوام، کسان ، صنعت کار سب خسارے میں ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں سے سوال کراچی مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکمران جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم ...
حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے دروازہ بند کیا،وزیر داخلہ نقوی صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیر...
پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...
صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...