... loading ...

ڈاکٹر عاصم حسین کے حوالے سے سندھ پولیس کی ساری کاریگری دھری کی دھری رہ گئی اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق تفتیشی افسر کی متنازع رپورٹ مسترد کردی ۔ جبکہ یہ مقدمہ بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر دو منتقل کردیا۔
ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں 21 دسمبر کو پیش کیا گیاتو دوران ِ سماعت تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ سابق تفتیشی افسر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا اور وہ مقدمے میں درج الزامات کی تائید میں ثبوت مہیا نہیں کرسکے تھے، مقدمے کے حقائق بھی پوری طرح سامنے نہیں لائے گیے تھے۔ اس ضمن میں اُن سے سابق تفتیشی افسر اور گواہوں نے بھی تعاون نہیں کیا۔جس کے باعث کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 497 بی کے تحت جرم ثابت نہیں ہوتا اس لئے مقدمہ اے کلاس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو بری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹر عاصم حسین 21 دسمبر بروز پیر کو عدالت میں پیش ہوئے تو اُن کے انداز سے یہ واضح ہو رہاتھا کہ اُنہیں اپنی رہائی کا یقین تھا، خود ڈاکٹر عاصم کے اہلِ خانہ کے چہروں سے بھی یہیں ظاہر ہورہا تھا کہ وہ کسی واضح یقین دہانی کے ساتھ عدالت میں موجود ہیں۔ اسی باعث پہلی مرتبہ اُن کی والدہ بھی عدالت آئی تھیں۔ اُن کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ، بیٹی اور داماد بھی عدالت میں موجود تھے۔ ڈاکٹر عاصم 26 اگست کو اپنی گرفتاری کے بعد سے پہلی مرتبہ عدالت میں پرجوش دکھائی دے رہے تھے،اُنہوں نے ایک ٹیلی ویژن کے رپورٹر کے پاس جاکر اُن کے کان میں مجروح سلطان پوری کا یہ شعر بھی پڑھا کہ
وہ جج صاحب کے ساتھ گفتگو میں بھی خاصے پرجوش دکھائی دے رہے تھے۔ اُنہوں نے پہلی مرتبہ ذرائع ابلاغ سے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں بھی فوجی ہوں، بانیان پاکستان کی اولادوں میں سے ہوں اور تضحیک آمیز رویئے پر میرا دل دکھتا ہے۔”ڈاکٹر عاصم حسین نےیہ بھی کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہےاور اُن کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ مگر سماعت کے بعد عدالت نےاپنا فیصلہ سناتے ہوئے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کردی اور حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم کو حراست میں لے کر انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں پیش کیا جائے۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہیں ڈاکٹر عاصم حسین کا جوش وخروش اچانک ماند پڑ گیا۔ جس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ کسی اور فیصلے کی توقع کررہے تھے۔
بعد ازاں سندھ حکومت کے ردِ عمل سے بھی اس کی تصدیق ہوئی کہ وہ آج عدالت سے کسی اور فیصلے کی توقع کر رہی تھی۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے ایک پریس کانفرنس میں اعلانیہ طور عدالتی فیصلے سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ۔ اور رات گئے پیپلز پارٹی کے مختلف رہنما ٹیلی ویژن کے پروگرامات میں کچھ اسی قسم کا اظہار ِ خیال کرتے رہے۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...