... loading ...
پاک-چین اقتصادی راہداری کے قیام کے سلسلے ایک اہم قدم پاکستان میں نئے ریل راستوں کی تعمیر اور پرانے ٹریکس کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق حکومت نے ان دونوں کام اہم کاموں کے لیے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت گوادر سے کوئٹہ اور جیکب آباد تک نیا ریلوے ٹریک بھی بچھایا جائے گا۔ 460 کلومیٹر طویل نیا ٹریک بوستان سے بذریعہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان ہوتا ہوا پنجاب میں کوٹلا جام تک پہنچے گا۔ علاوہ ازیں حویلیاں سے لے کر خنجراب تک 682 کلومیٹر طویل نئی پٹری بھی بچھائی جائے گی۔
پاکستان کے اہم ترین ریل راستے کراچی سے پشاور کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا جس میں بذریعہ کوٹری، ملتان، لاہور اور راولپنڈی 1872 کے ٹریک کے اپ گریڈ کیا جائے گا، جس میں ٹیکسلا اور حویلیاں تک پٹریوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ پھر شاہدہ سے پشاور تک ریلوے ٹریک کو دہرا کرنے کا کام بھی ہوگا۔
دریائے سندھ کے دوسرے کنارے پر موجود 1254 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو بھی بہتر بنایا جائے گا جو کوٹری سے براستہ دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور کنڈیاں تک جائے گا۔
اقتصادی راہداری دراصل شاہراہوں، ریل پٹریوں اور پائپ لائنوں کا 3 ہزار کلومیٹر کا ایک جال ہے، جو گوادر کی بندرگاہ سے شمال مغربی چین کے شہر کاشغر کو منسلک کرے گا اور تیل و گیس کی درآمدات کے لیے کام آئے۔ یہ راستہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے چین کی تیل و گیس کی درآمدات کے اخراجات کو کم کرے گا اور گوادر کو چین کی رسدی زنجیر کی اہم کڑی بنا دے گا۔ اس منصوبے پر باقاعدہ معاہدہ رواں سال چینی صدر سی جن پنگ کے تاریخی دورۂ پاکستان میں ہوا۔
ریل راستوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، جس میں 1300 کلومیٹر طویل شاہراہ قراقرم کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...