... loading ...

ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمے کے حوالے سے رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان مستقل تناؤ کی کیفیت ابھی تک برقرار ہے۔
اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیر ی کو تبدیل کردیا ہے۔ اور اُن کی جگہ نثار احمد درانی کو یہ ذمہ داری حوالے کردی ہے۔ اس پر گزشتہ روز (19 دسمبر) ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمے کے مدعی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف رینجرز عنایت اللہ درانی نے مشتاق جہانگیری کی تبدیلی کے خلاف عدالت عالیہ سندھ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہےکہ ملزم کے خلاف بدعنوانیوں سمیت اُن کے کلفٹن اور نارتھ ناظم آباد میں واقع دونوں اسپتالوں میں دہشت گردوں کو پناہ دینے اور اُنہیں علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کافی شواہد موجود ہیں۔ جس پر اس مقدمے کے سابق تفتیشی افسر راؤ ذوالفقار نے گواہوں کے بیانات کے ساتھ ایک چارج شیٹ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف مرتب بھی کر لی تھی۔ مگر اُنہیں ہٹا کر ڈی ایس پی الطاف حسین کو تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا۔ جنہوں نے شواہد اور ثبوتوں کو ضائع کر کے ملزم کی رہائی کے لئے مقدمے کو خراب کیا۔ اب اس معاملے میں بھی سندھ حکومت نے محکمہ داخلہ پر مشتاق جہانگیری کی تبدیلی کےلئے دباؤ ڈالا ہے۔ اس ضمن میں خود مشتاق جہانگیری نے بھی 18 دسمبر کو عدالت عالیہ سندھ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت مجھ پر ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے اور مجھے ہٹانے کی سازش تیار کی گئی ہے۔
ڈاکٹر عاصم کے اس بنیادی تنازع کو لے کر سندھ حکومت اور رینجرز میں ہر گزرتے دن مسائل بڑھتے جارہے ہیں ۔ یہ
تنازع خود سندھ کے نفاذِ قانون کے اداروں کے درمیان بھی ایک باہمی جنگ میں ڈھل رہا ہے جس میں ایک اداروں کے درمیان لڑائیوں کے علاوہ خود ایک ہی ادارے کے اندر بھی افسران میں چپقلش بڑھتی جارہی ہیں۔ کچھ افسران اپنے کردار کے تعین کے لئے سندھ حکومت کی طرف دیکھتے ہیں اور کچھ افسران طاقت کے مراکز کی طرف دیکھنے لگے ہیں جس میں رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...