... loading ...
متحدہ عرب امارات نے مصر میں اخوان المسلمون کی حکومت قائم ہونے کے بعد برطانیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر برطانیہ نے اخوان کے خلاف سخت اقدامات نہ اٹھائے تو وہ اربوں پاؤنڈز کے ہتھیاروں کے معاہدے منسوخ کردے گا۔
یہ حیران کن انکشاف برطانیہ کے اخبار گارجین نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اماراتی حکومت کی خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو جون 2012ء میں ایک بریفنگ دی گئی تھ، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے روبرو مندرجہ بالا مطالبہ کریں اور ساتھ ہی تنبیہہ بھی دی۔ یہ وہ وقت تھا جب مصر میں دہائیوں کی آمریت کے خاتمے کے بعد جمہوری دور کا آغاز ہوا تھا اور اخوان کے رہنما محمد مرسی صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔
امارات کا کہنا تھا کہ برطانیہ اخوان کے لیے گڑھ بنتا جا رہا ہے اور اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی، اور مصر کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری نہ دکھائی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ البتہ بات ماننے پر عرب امارات نے برطانیہ کو منافع بخش ہتھیاروں اور تیل کے سودے دینے کے وعدے کیے، جو بی اے ای سسٹمز کے جیٹ ڈویژن کے لیے اربوں پاؤنڈز کمانے کا سبب بنتے اور برٹش پٹرولیم کو خلیج میں تیل کی تلاش کی اجازت دیتے۔
2014ء کی ایک اور دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ امارات کے لیے برطانیہ کے سفیر کو خلدون المبارک کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ عرب امارات اب بھی ناخوش ہے اور اخوان کے خلاف آپریشن کی حکومت برطانیہ کی جانب سے مخالفت پر “سرخ جھنڈی” لہرا دی گئی ہے۔ خلدون برطانیہ میں مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کا چیئرمین ہونے کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں لیکن وہ ولی عہد کے دائیں بازو کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ انتباہ میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا کو اخوان کے بارے میں برطانیہ کے رویے سے نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ برطانیہ اس معاملے کو اس زاویے سے نہیں دیکھ رہا، جیسے امارات دیکھتا ہے۔ وہ نہ صرف امارات بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔
عرب دنیا میں برطانیہ کے قریبی ترین اتحادی، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شکایت کی تھی کہ لندن اخوان کا گڑھ بنا ہوا ہے جو مصر میں طاقت پکڑ چکے ہیں اور اب دنیا بھر میں پھیلیں گے۔ ان تمام ممالک میں اخوان کالعدم قرار دی جا چکی ہے اور اس پر دہشت گردوں کے ساتھ رابطےکے الزام لگائے گئے ہیں۔ اخوان نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک پرامن سیاسی تحریک ہے۔
متحدہ عرب امارات کے داخلی دفتر خارجہ کی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اخوان برطانوی معاشرے میں جڑیں پکڑ چکی ہے، اور یہ جدت کے لبادے میں خود کو پیش کرکے پس پردہ کام کرنے میں ماہر تنظیم ہے۔ بعد ازاں مصر کی افواج نے محمد مرسی کا تختہ الٹ دیا اور اب ان سمیت ہزاروں کارکنان قید خانوں میں ہیں
دستاویزات سے مزید انکشاف ہوا کہ متحدہ عرب امارات کی تشویش دور کرنے کی صورت میں خسارے سے دوچار برٹش پٹرولیم کو ابوظہبی کے قریب تیل کی تلاش کے ٹھیکے دیے جائیں گے، جبکہ یورو فائٹر لڑاکا طیاروں کے لیے 6 بلین پاؤنڈز کا معاہدہ بھی ہوگا، انٹیلی جنس اور فوجی تعلقات کو بھی مزید بڑھایا جائے گا اور برطانیہ میں خلیجی ملک کی جانب سے وسیع سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کیونکہ برطانیہ نے امارات کے خدشات پر کام نہیں کیا اس لیے اسی سال بی پی کو تیل کے کنوؤں کے معاملے سے نکال دیا گیا اور 2013ء کے آخر میں امارات نے یوروفائٹر طیارے خریدنے سے بھی انکار کردیا ۔ برطانیہ نے بعد میں معاملے پر عرب امارات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن اب تک کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...