... loading ...

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے دس دن کے التواء کے بعد نہایت پراسرار طور پر اور اچانک سندھ اسمبلی سے رینجرز کے اختیارات میں تو سیع کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔اس قرارداد کی منظوری کو سندھ میں ایک مستقل بحران کی وجہ بننے کے خطرات کے طور پر دیکھا جار ہا ہے۔ قرارداد کے متن سے پیدا ہونے والے مسائل سے قبل اس کے وقت کاانتخاب ہی مبصرین کے نزدیک نہایت باعث حیرت بنا۔ سندھ کے وزیراعلی ٰ قائم علی شاہ نے قرارداد کی منظوری سے تین روز قبل 13 دسمبر کو کہا تھا کہ اُنہیں وزیراعظم نے اس مسئلے پر گفتگو کے لئے اسلام آباد مدعو کیا ہے ۔ چین سے واپسی کے بعد اس مسئلے پر بات چیت کے بعد سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ یہی نکتہ تین روز سے سندھ کے مختلف وزراء بھی بار بار پیش کر رہے تھے۔ مگر سولہ دسمبر کو سندھ اسمبلی میں یہ قرارداد ملاقات کا انتظار کئے بغیر اچانک پیش کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ جو سولہ دسمبر کو خود بھی آرمی پبلک اسکول سانحے کی برسی کے موقع پر مرکزی تقریب میں شریک ہونے کے لئے پشاور گئے تھے جہاں وزیراعظم بھی موجود تھے۔ مگر سندھ میں رینجرز کے مسئلے پر بات چیت کے لئے وقت اور موقع نہ ہونے کے باعث وہاں اس کے ماحول پیدا نہیں ہو سکا۔مگر وزیراعلیٰ کے آرمی پبلک اسکول کی تقریب میں شرکت کے بعدواپسی پر سند ھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوتے ہی قرارداد پیش کر دی گئی۔
مبصرین یہ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ سانحہ پشاور کے دن کی مناسبت سے ایک ایسے موقع پر جب ملک کی پوری سیاسی اور عسکری قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم اس غم کو محسوس کرتے ہوئے آرمی پبلک اسکول سانحے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کر رہی تھی ، ٹھیک اسی دن کا انتخاب کرتے ہوئے سائیں سرکار نے اسمبلی میں قرارداد لانے کی جلدی کیوں دکھائ؟ بہر حال وجوہات کچھ بھی رہی ہو ، سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں رینجرز کے کردار کو محدود ومشروط کر دیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال کی توسیع کی قرار داد تو منظور کر لی۔مگر عملاً اس کے اختیارات کو نہایت محدود کردیا گیا ۔ سندھ حکومت نے سولہ دسمبر کو بدھ کے دن اسمبلی میں رینجرز کے اختیارا ت میں توسیع سے متعلق قرار داد نہایت عجلت میں محض چند منٹوں میں ہی منظور کر لی۔
وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کے مطابق پہلے نکتے کے طور پر پاکستان رینجرز کو چار معاملات میں کارروائی کااختیار دیا گیا ہے۔ جو علی الترتیب 1۔ ٹارگٹ کلنگ 2۔ تاوان / بھتہ 3۔ اغوا برائے تاوان اور 4۔ فرقہ وارانہ قتل و غارت گری تک محدود ہیں ۔
قرارداد کے دوسرے نکتے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ایساشخص جو براہ راست دہشت گردی میں ملوث نہ ہو اور اس پر صرف دہشت گردوں کی مدد، مالی اعانت، یا پھر انہیں سہولت فراہم کرنے کا شک ہو، اسے وزیر اعلی کی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی قانون کے تحت حراست میں نہیں لیا جا سکے گا۔ اگر کسی شخص کے خلاف درج بالا جرائم کےتحت الزامات ہوئے تورینجرز اسے حراست میں لینے کیلئے سندھ حکومت کو مکمل شواہد پیش کرنے کی پابند ہوگی۔
قرارداد کے تیسرے نکتے میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ رینجرز سندھ حکومت کے کسی دفتر یا دوسرے سرکاری حکام پر صوبائی چیف سیکریٹری کی پیشگی اجازت کے بغیر چھاپہ مارنے کی مجاز نہیں ہو گی۔
قرارد اد کے چوتھے نکتے میں واضح کر دیا گیا ہے کہ رینجرز سندھ پولیس کے علاوہ کسی دوسرے ادارے کے ساتھ مل کر کوئی کارروائی نہیں کر سکے گی۔
قراردار کے مطابق، سندھ حکومت رینجرز اور سندھ پولیس کو آئندہ اختیارات دیتے ہوئے مندرجہ بالا شرائط پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔ قرارداد میں رینجرز کے اختیارت محدود کرنے پر حزب اختلاف نے شدید احتجاج کیا جبکہ متعدد اراکین نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑدیں۔سندھ حکومت کی طرف سے رینجرز کے اختیارات کی مشروط اور محدود قرارداد کو آئندہ دنوں میں ایک زبردست سیاسی بحران کے سبب کو طور پر دیکھا جارہا ہے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اس امر میں وفاق اور فوج کی طرف سے محدود اختیارات کو قبول نہ کرنے کے واضح اشاروں کے باوجود قرارداد کو اپنی ہی شرائظ پر پیش کیا ہے۔ موثق ذرائع کے مطابق ایک روز قبل کور کمانڈرز کے ایک اہم اجلاس میں بھی اس امر پر واضح الفاظ میں بات کی گئی تھی کہ رینجرز کے اختیارات میں کسی کمی کو قبول کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ یہاں تک کہ فوج کا اس موقع پر غم وغصہ بعض ٹی وی چینلز کے پروگرام کے ذریعے بھی واضح کرنے کی کوشش کی گئی ،مگر سندھ حکومت نے اس امر پر کوئی توجہ نہیں دی۔وفاقی حکومت نے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی 17 دسمبر کو پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...