... loading ...

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے پنجاب یونیورسٹی کےدو مزید فیکلٹی ممبران اور ایک طالب علم کو یونیورسٹی میں چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔جن میں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر عامر سعید، بوائز ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی
لیکچرار عمر کے نواب اور لاء کالج میں زیر تعلیم وقار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق عامر سعید کو میل ٹیچرز ہاسٹل سے حراست میں لیا گیاہے جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھے جبکہ عمر نواب کو بوائز ہاسٹل کے قریب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔جبکہ طالب علم وقار کو یونیورسٹی سے حراست میں لیا گیا۔
اگرچہ سی ٹی ڈی کے ذرائع اصرار کر رہے ہیں کہ حراست میں لیے گئے تینوں افراد کالعدم سپاہِ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) کے ساتھ راہ ورسم رکھتے ہیں ۔ مگر گزشتہ کچھ دنوں سے سی ٹی ڈی کی یونیورسٹی میں جاری کارروائیاں دراصل حزب التحریر سے مبینہ روابط کے الزام میں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی سی ٹی ڈی نے کالعدم حزب التحریر سے مبینہ روابط کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹیو سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسرغالب عطا کو لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع اُن کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا۔ جن کے بارے میں تاحال کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔ اس طرح عامر سعید کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے ایک ہی محکمے سے یہ دوسرے استاد کی گرفتاری ہے۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لاہور کے انجینئرنگ شعبہ کے استاد انجینئر یاسر کو بھی تین روز پہلے منہ اندھیرے اُن کے گھر میں داخل ہو کر گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ مشہور آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سلیم بشیر کے برادرِ نسبتی ہیں اور ڈاکٹر سلیم ریٹائرڈ کرنل بشیر کے صاحبزادے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر سلیم بشیر کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر سلیم بشیر گزشتہ کچھ عرصے سے پنجاب میں امریکی سرمائے سے سرگرم این جی اوز کی طرف سے مجوزی تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں کے متعلق آواز اُٹھا رہے تھے۔
پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر حسن مبین عالم نے اس صورتِ حال پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح اساتذہ کی بغیر اطلاع کی گرفتاریاں ایک خطرناک رجحان ہے۔اس طرح تو کوئی دہشت گرد تنظیم بھی کسی کو اغوا کرسکتی ہے۔ لہذا اُنہوں نے سی ٹی ڈی سے اس تشویش ناک صورتِ حال کے بارے میں قانونی تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تاحال اپنے اساتذہ کی گرفتاریوں پر کسی قسم کی کوئی فعال سرگرمی نظر نہیں آ رہی۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...