... loading ...

یہ ایک حسن اتفاق تھا جو سوئے انتظام سے ہوا کہ عمران خان اور ریحام خان علیحدگی کے بعد پہلی بار ایک ہی روز لاہور میں پہنچے اور یوں ایک ہی شہر میں ایک ہی دن رہے۔ ریحام خان کو اپنے نئے چینل “نیو” کی انتظامیہ سے طے شدہ نظام الاوقات کے تحت 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا ، مگر ریحام خان نے یہ پروگرام یکطرفہ طور پر تبدیل کیا اور وہ 3 فروری کو براستہ کراچی، لاہور پہنچیں ۔ اُدھر عمران خان کو 2فروری بروز بدھ لاہور پہنچنا تھا ،مگروہ نامعلوم وجوہ کی بنا پر اُس روز نہ آ سکے اور ایک روز تاخیر کے بعد یعنی 3 فروری کو لاہور پہنچے۔
ریحام خان کے اسلام آباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ ایک خاص طرح کی خبریت رکھتا ہے۔ ریحام خان لندن سے ایک ماہ بعد واپسی اور عمران خان سے اس دوران میں علیحدگی کے بعد اپنی وطن آمد کو ایک زبردست استقبال میں دیکھنا چاہتی تھیں۔ اس حوالے سے وہ ٹیلی ویژن انتظامیہ سے مطالبہ کرتی رہیں کہ اُنہیں اسلام آباد میں مالکان کے اصل بزنس یعنی نجی تعلیمی اداروں سے طلبا کی ایک بڑی تعداد کو استقبال کے لئے بھیجا جائے۔ اسلام آباد میں سپریئر گروپ کے تعلیمی کیمپس نہ ہونے کے باعث اُنہیں ایک طرح کی مایوسی ہوئی جس کے بعد ریحام خان نے لاہور آمد کا فیصلہ کیا تاکہ ٹی وی انتظامیہ اُن کی وطن واپسی کو ایک شاندار استقبال میں تبدیل کرسکے۔ مگر سپرئیر گروپ نے فیصلہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں سے منسلک طلباء کو اُن کی مرضی کے برخلاف اس طرح کے استقبالیوں میں جھونکنے سے منفی نتائج بھی برآمد ہو سکتے ہیں ۔ چنانچہ ریحام خان کو سیکورٹی کے بہانے اس مطالبے سے دستبردار کرایا گیا۔ تاہم ائیرپورٹ پر اُن کا نیو کے مالک چوہدری عبدالرحمن کی دوسری اہلیہ نے استقبال کیا ۔اور اُن کا نیو کے دفتر میں لاہور میں موجود تقریباً تمام اسٹاف سےدو رویہ استقبال کیا گیا۔مگر یہ استقبال صرف نیو کے دفتر کے اندر کوئی اہمیت رکھتا ہو ، تو ہو، مگر یہ لاہور کے سرد موسم میں باقی حلقوں کے لئے ایک ٹھنڈا ٹھار واقعہ ثابت ہوا۔
ریحام خان اپنے نیو کو دیئے گیے انٹرویو میں ایک طرف تو یہ کہتی ہے کہ وہ ایک “جرنلسٹ” ہے اور واپس اپنی ذمہ داریوں کی طرف پلٹ رہی ہے ،مگر دوسری طرف وہ خود کو عمران خان کی سابق اہلیہ کے طور پر ایک سیاسی رنگ ڈھنگ میں دیکھنے اور دکھائے جانے کی خواہش مند بھی ہیں۔ وہ نفسیاتی طور پر عمران خان کے کابوس میں جکڑی ہوئی معلوم ہوتی ہے ۔ اسی لئے اُنہوں نے اپنے ٹی وی پروگرام کا نام بھی “تبدیلی” رکھا ہے۔ اُن کے وطن واپسی پر یہ الفاظ کہ “پٹھان ہونے کے ناطے حق کے لئے لڑنا ،مرنا بھی جانتی ہوں۔”دراصل عمران خان کےحوالے سے اُن کے نیے تیور کی آگاہی دیتے ہیں۔ بظاہر وہ اپنی ٹی وی کی دکھاوٹ میں خود کو بہت زیادہ اخلاقی برتری پر رکھنا چاہتی ہیں، مگر اندرونِ خانہ موصوفہ کی تمام تگ ودو لین دین کے معاملات میں اٹکی ہوئی ہے۔ وہ خود کو عمران خان کے سامنے ایک چیلنج اور عمران مخالف حلقوں کو عمران کے خلاف ایک موثر مورچے کے طور پر پیش کر رہی ہیں۔ ریحام خان کی یہ دونوں کوششیں دونوں طرف کے حلقوں میں پوری طرح عریاں ہو چکی ہیں۔ یہاں تک کہ موصوفہ کی طرف سے لندن سے واپسی کے آخری دن تک دیگر چینلز کے معاملات طے کرنے کی کوشش بھی محض فوائد سمیٹنے اور خود کو موثر بنانے کی ایک کوشش کے سواکچھ بھی نہیں لگتی۔
باخبر حلقوں کے مطابق اُنہیں لندن سے واپسی پر عمران خان کی سابق اہلیہ کے طور پر دیگر ٹیلی ویژن چینلز نے ایک “خبر” کے طور پر لیا۔ مگر جب بنی گالہ میں کوئی “تبدیلی ” نہ لاپانے والی ریحام خان “تبدیلی” کے عنوان سے اپنا پروگرام شروع کریں گی تو دیگر ٹیلی ویژن چینلز کا یہ رویہ بھی “تبدیل” ہو جائے گا۔ تب ریحام خان کا اصل امتحان شروع ہوگا کہ وہ خود کو “اِن” رکھنے اور متعلقہ حلقوں سے متعلق رکھنے کے لئے اپنے اندر کیا کیا “تبدیلیاں” لاتی ہیں۔
میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، جس نے یہ قانون بنایا اس مائنڈ سیٹ کیخلاف ہوں ،سربراہ جے یو آئی کا حکومت کو چیلنج نواز اور شہبازغلامی قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم قبول نہیں کریں گے،25 کروڑ انسانوں ...
آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے ک...
بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔شرجیل میمن کی ...
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...