... loading ...

کیپٹاگون مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ شام میں خونی تنازع کو بھی ایندھن دے رہی ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں بتایا کہ پیرس حملہ آور بھی شاید اسی دوا کے زیر اثر تھے۔ گزشتہ ہفتے انسداد منشیات کے ترک اداروں نے کیپٹاگون کی 11 ملین گولیاں پکڑیں، جن کا وزن تقریباً دو ٹن تھا اور یہ خلیجی ممالک کے لیے جا رہی تھیں۔
اس دوا پر 80ء کی دہائی کے وسط میں بڑے پیمانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ لیکن اب یہ انتہائی نشہ آور دوا مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہے۔ اس کا نشہ بہت سخت، دیرپا اور لت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ دماغی عارضے اور اسے سخت نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ لیکن یہ جنگجوؤں کو بہت دیر تک جاگنے میں مدد دیتی ہے۔ دوا کی پیداوار شام میں جاری جنگ میں فریقین کی آمدنی کا بھی بڑا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔
گزشتہ سال کیپٹاگون کی بڑی مقدار پکڑی گئی تھی جو مغربی کنارے، اردن،سوڈان، شام اور خلیج کے دویگر ممالک جا رہی تھیں۔ پھر ابھی اکتوبر میں ہی سعودی عرب کے ایک شہزادے کو لبنان میں گرفتار کیا گیا تھا جو اسی دوا کی دو ٹن مقدار اسمگل کر رہا تھا۔ اب اسمگلر اس انتہائی نشہ آور گولی کو جنگ زدہ شام میں پہنچانے کے لیے متبادل راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔
لبنان کے صحافی رضوان مرتضیٰ 10 سال سے شام میں جرائم، بدعنوانی اور اب خانہ جنگی کو رپورٹ کر رہے ہیں۔ اپنی ایک دستاویزی فلم، “شام میں تنازع کو ہوا دیتی دوا”، میں انہوں نے کیپٹاگون کی تیاری سے لے کر اس کے مختلف راستوں سے پہنچنے تک کو موضوع بنایا ہے۔ یہ میدان جنگ میں صارفین تک کیسے پہنچتی ہے، لبنان کے اسمگلنگ روٹس پر کیسے جاتی ہے اور اس پورے سلسلے کے پیچھے کون ہے؟ جب سے شام میں جنگ کا آغاز ہوا ہے یہ علاقہ اس دوا کی ریکارڈ تعداد کا صارف بن گیا ہے۔ اب تک لبنان نے جو سب سے بڑی مقدار پکڑی ہے وہ ہے 50 ملین گولیاں، جن کی مالیت 300 ملین ڈالرز تھی اور وزن 4 ٹن، اور یہ دبئی جا رہی تھی۔
مرتضیٰ کی دستاویزی فلم میں بیروت کا ایک شخص اس گولی کے اثرات کو “کوکین سے زیادہ اچھا” اور “مارفین کی طرح بہت کڑک” قرار دیتا ہے۔ مارفین جنگ میں زخمی ہونے والے سپاہیوں کو آرام پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی تھی اور شاید یہی وجہ ہے کہ شام میں کیپٹاگون جنگجوؤں میں بہت مقبول ہے۔
ایک جنگجو کہتا ہے کہ کیپٹاگون کھانے کے بعد خوف ختم ہو جاتا ہے۔ جب دماغ ہی ماؤف ہو جاتا ہے تو خوف کس بات کا؟ پھر اس سے نیند بالکل اڑ جاتی ہے۔ دستاویزی فلم میں نہ صرف یہ گولیاں بنانے والے غیر قانونی کارخانے دکھائے گئے ہیں بلکہ ان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں کس طرح سبزیوں، روٹیوں اور دیگر عام استعمال کی اشیا کے ڈبوں میں ڈالا جاتا ہے۔
امریکا ایران جنگ کے بادل پھر منڈلانے لگے،امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی ایران جنگ دوبارہ چھڑنے کے امکان پر گفتگو ، ٹرمپ اس ہفتے قومی سلامتی ٹیم سے مشاورت کریں گے پینٹاگون نے ایران میں اہداف کا چنا ئوکرلیا، توانائی اور انفرااسٹرکچر سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بن...
عالمی حالات کو جواز بناکر مہنگائی، عام آدمی 2 وقت کی روٹی سے محروم ہوگیا، سیاستدانوں کی کمپرومائز پالیسیوں نے جمہوریت کو کمزور کیا،22 مئی کو ملکگیرمہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروعہوگی حکمران امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں،ملک میں باغیانہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے،مسلح گروہ فوجی...
تفتیشی افسر پر تشدد، دھمکیوں اور زبردستی مخصوص افراد کے نام لینے کیلئے دبائو ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کردیئے میڈیا نمائندوں کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی ،صحافیوں کو دھکیل کر ملزمہ کے قریب آنے سے روکنے کی کوشش منشیات اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے...
فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی بھی شامل، غزہ کو امداد پہنچانے کا ایک پرامن مشن ہے اسرائیلی فورسز نے گرفتارکرلیا،وطن واپس لانا پاکستان کی ذمے داری ہے،سعدایدھی غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی مشن میں شامل پاکستان کے سماجی کارکن سعد ایدھی سمیت متعدد بین الاقوامی کارکنوں کو اسرائ...
پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ ظلم کر رہی ہے، آئین کے تحت خوراک کی اشیا کی نقل و حمل پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی گیس پیدا کرنیوالا صوبہ خود گیس سے محروم ہے، وزیراعلیٰ برس پڑے،سہیل آفریدی ،فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت صوبائی حقوق کے معاملے پ...
معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارتی قیادت کی مایوسی کھل کر سامنے آچکی ہے،بھارت کو پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا مودی سرکار کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو پھر بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،اگر کسی قسم کی جغرافیائی تباہی کی...
آج کل 5 روپے میں آتا کیا ہے؟ اتنے پیسے تو گھر کے چھوٹے بچے بھی پکڑنے سے انکار کر دیتے ہیں،شہری کی دہائی حکومت نے عوام پر اتنا بڑا احسان کیا ہے جیسے ساری نیکیاں ایک ساتھ ہی سمیٹ لی ہوں،شہریوں کی میڈیا سے گفتگو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام نے حکومت پر طنز ک...
منشیات فروش خاتون کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا گارڈن تھانے کی فوٹیج غائب ہونے کے دعوئوں نے کیس پرسوالات کھڑے کر دیے،ذرائع مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے، جبکہ ذرائع ...
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...