... loading ...
کراچی میں دسمبرکی پانچ تاریخ کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں شہر کی اہم اسٹیک ہولڈر متحدہ قومی موومنٹ شکایت کررہی ہے کہ اسے انتخابات سے روکا جارہاہے۔مبصرین کہتے ہیں کہ اپنے مخصوص سیاسی پس منظراور لب ولہجے کے باعث جب یہ جماعت مذکوہ بیان دے تو اس کا مطلب یہی لیا جاتاہے کہ اسے جیتنے سے روکا جارہاہے۔ ایم اے جناح روڈ پرریلی سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی نے کہہ بھی دیاکہ یہ شہر کوئی کیک نہیں جو کاٹ کے کھالیاجائے گا ۔ان رہنماوں کے خطابات اور ایم کیوایم کی مہم کے نعروں میں واضح اشارے موجود ہیں کہ کراچی میں کیا ہونے جارہاہے۔
کراچی میں ایم کیوایم کے ظہور کے بعد بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا جائےتو تیس نومبر انیس سو ستاسی وہ پہلا انتخابی معرکہ تھا جس میں ایم کیوایم نے کراچی اور حیدرآباد میں کامیابی حاصل کی ۔ دوسری بلدیاتی کامیابی اسے اٹھارہ اگست دوہزارپانچ کو ملی ۔اب اسے حسن اتفاق ہی کہا جاسکتاہےایم کیوایم کی پہلی اور دوسر ی کامیابی کےدرمیان وقفہ پورے اٹھارہ برس کا تھاجبکہ اس سے پہلے دومدت برسر اقتدار رہنے والی جماعت اسلامی کی تیسری کامیابی کاوقفہ بھی اٹھارہ برس تھا۔
دوہزار پندرہ کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی روایتی حریف کے طور پر موجود ہے۔ایم کیو ایم کو جہاں بعض معاملات میں فوقیت حاصل ہے وہیں اسےکئی مشکلات کا سامناہےمگر یہ سب کچھ اس کے لئے نیا نہیں۔مگرایک سوال اہم ہے کہ دوہزار ایک میں بھی اس کےلیے حالات مختلف نہ تھے یا غالبااس سےبھی آسان تھے مگر اس نے انتخابات کا بائیکاٹ کر کے روایتی حریف کو اٹھارہ بر س بعداپنےلئے مسئلہ بنالیا جس نے اسے دو ہزار دو کے عام انتخابات میں بھی پریشان کیا۔ پانچ دسمبر کے مشکل حالات کے باوجود ایم کیوایم انتخابات میں شرکت پر کیوں راضی ہے؟
یہی وہ سوال ہے جس کا جواب ایم کیوایم کے رہنماوؤں کےخطابات میں اشاروں کنایوں میں دیئے جا رہے ہیں ۔ایم کیو ایم مشکل حالات کے باوجود انتخابات سے دوہزار ایک کی طرح فرار کا راستہ اختیار نہیں کررہی، اسے سیاسی حلقوں میں سراہا جارہا ہے ۔
ایم کیوایم کےرہنما دیکھ رہے ہیں کہ دوہزارآٹھ سے دوہزار پندرہ کے درمیان سات برسوں میں جہاں ان پر بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ ودیگر الزامات لگے وہیں انکے مخالف جو صوبائی حکومت میں ان کے اتحادی (اے این پی اور پیپلز پارٹی )بھی رہے چائنا کٹنگ ،گینگ وار اورنئی بستیوں میں اپنے حامیوں کی آبادی بڑھاکرووٹرز کا توازن اپنے حق میں کرنے سمیت دیگرمعاملات میں ان سے پیچھے نہیں رہے ۔پیپلزپارٹی سندھ کی حکمراں جماعت ہونے کے ساتھ یہاں دس سال پہلے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دوسرے نمبر کی جماعت رہی ہےاس کے باوجود کہ وہ اس وقت حزب اختلاف میں تھی اور وزیراعلی ارباب رحیم کی معتوب بھی ۔
دوہزار پندرہ کے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندی پر بھی ایم کیوایم معترض ہے ۔اب یونین کونسلز کی تعدادبھی بڑھ کردوسو نو ہوگئی ہے جو دوہزار پانچ میں ایک سواٹھترتھی۔ بہت موافق حالات کے باوجود ایم کیوایم ایک سو دو یوسیز اپنے نام کرسکی ۔اب حالات کی تمام ستم ظریفیوں سے واقف اس کے رہنما اندازہ کرچکے ہیں کراچی مینڈیٹ کے کیک میں ان کاحصہ تقسیم کی نذر ہوجائے گااور نوے فیصد سے زائد مہاجرآبادی والے این اے دوسو چھیالیس کی طرح پورے کراچی میں مہاجر ووٹرزکی تعداد نوے فیصدنہیں بلکہ پہلے تو صرف جماعت اسلامی ان کے مہاجرووٹ چرالیا کرتی تھی ۔اس مرتبہ مہاجر ووٹرز میں پی ٹی آئی کے لیے بھی ہمدردیاں ہیں جبکہ آ فاق احمد کی قیادت میں مہاجر قومی موومنٹ بھی موجود ہے۔اس لیےایم کیوایم کی مہاجر کارڈ استعمال کرنے کی کوشش بھی کراچی مینڈیٹ کو تقسیم ہونے سے نہیں روک پارہی ہے اب وہ اپنی مہم اس نکتے پر مرکوز کررہے ہیں کہ انہیں انتخاب سے روک کرمینڈیٹ تقسیم کیا جارہاہے۔دوسونو یونین کونسلز میں سے ایک سوپانچ چئیرمین کراچی کے مئیرکا فیصلہ کردیں گے۔ یہ مئیر اپنا ہوگا یا اپنوں میں سے ہوگا ،یہ کہناقبل ازوقت ہے ۔بہرحال جواپنا مئیرلاناچاہے گااسے بہت محنت کرنا ہوگی۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...