... loading ...
یہ کیسا معاشرہ ہے کہ جہاں ایڈورڈ سنوڈین، چیلسی میننگ اور جان کریاکو کو جاسوسی، بمباری اور تشدد کے حوالے سے اہم معلومات منظر عام پر لانے کی وجہ سے رسوائی کا سامنا ہے لیکن جس شخص نے گولڈ مین ساکس کے ساتھ مل کر سب پرائم مورگیج کا کی طے شدہ ناکامی کا بحران کھڑا کیا اور اربوں ڈالرز بنائے، اسے نیو یارک یونیورسٹی نے “معاشرے کےلیے عظیم خدمات” پر اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ کیسی سوچ ہے؟ امریکا کا معاشرہ کبھی تیزی سے آگے بڑھتا اور پھلتا پھولتا سماج تھا لیکن اب اس کے خاتمے کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔معاشرتی انحطاط کی علامتیں واضح ہیں، جیسا کہ:
امریکا کا مالدار قدامت پسند طبقہ ایک ایسے بل کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈال رہا ہے جس میں مالی فراڈ، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور دیگر جرائم پر کارپوریٹ شخصیات کو رعایت دی جائے۔ ہیریٹج فاؤنڈیشن اس معاملے کی دلیل یہ دے رہی ہے کہ”غفلت میں اگر کوئی حادثہ کر بیٹھتا ہے تو اسے “مجرمانہ ذہنیت” کا حامل کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔”
تصور کیجیے کہ ان ذہنوں میں نجانے کون سی شیطانیت ہوگی، جسے وہ جرم سمجھتے ہوں گے، شاید اوہائیو کی وہ عورت مجرم ہے جس نے فوارے میں سے سکے چرائے تھے تاکہ وہ کھانا خرید سکے، یا پھر کیلیفورنیا کا وہ آدمی جو کہ ایک گرجے کے باورچی خانے میں گھس گیا تھا تاکہ کھانے کے لیے کچھ حاصل کر سکے یا پھر 90 سال کا فلوریڈا کا وہ کارکن کہ جس نے بے گھر شخص کو کھانا کھلانے کی جرات مندانہ کوشش کی۔
حالت یہ ہے کہ قوانین ہونے کے باوجود سی ای اوز کو شاذو نادر ہی کسی جرم کی سزا ملتی ہے۔ 2008ء کے مالی بحران میں وال اسٹریٹ کے کسی ایک ایگزیکٹو کو بھی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
دو سال تک کے لیے، عوام کی تنخواہ 36 ہزار ڈالرز، تمام 8 ملین بے روزگار افراد کے لیے۔ سٹیزن فار ٹیکس جسٹس بتاتا ہے کہ امریکا کے 500 بڑے ادارے صرف ٹیکس بچانے کے لیے بیرون ملک 2 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ کا منافع رکھتی ہیں ۔ یعنی یہ ٹیکس 600 ارب ڈالرز سے زیادہ بنتا ہے۔ امریکا کو اس وقت بنیادی ڈھانچے کی بحالی کی سخت ضرورت ہے اور اس کام کے لیے ممکنہ طور پر 8 ملین ملازمتیں پیدا ہوں گی لیکن یہ سب مواقع بیرون ملک ہیں۔
ایک پول کے مطابق 62 فیصد امریکی کہتے ہیں کہ وہ ہنگامی حالت میں 500 ڈالرز کی ادائیگی بھی نہیں کر سکتے۔ اگر ان میں سے کسی کو ہپاٹائٹس کی گولی خریدنے کی ضرورت پڑ جائے تو وہ نہیں خرید سکتا۔ اے اے آر پی کی تحقیق کے مطابق 115 خصوصی ادویات کے ساتھ علاج کی سال بھر کی اوسط لاگت 50 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہے جو اوسط سوشل سیکورٹی سے تین گنا زیادہ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بیشتر افراد ادویات کی مکمل خوردہ قیمت ادانہیں کرتے لیکن انشورنس کمپنیوں کی جانب سے کی گئی ادائیگی کا بوجھ بھی زیادہ پریمیم کی وجہ سے بالآخر صارفین پر ہی پڑتا ہے۔
ادویات ساز اپنے مقابل اداروں کو عام ادویات مارکیٹ سے دور رکھنےکے لیے ادائیگی کرتی ہیں۔ وہ کانگریس میں کامیابی سے لابی کر چکی ہیں کہ میڈی کیئر ادویات کی قیمت کم نہ کرے۔ ان اداروں کا دعویٰ ہے کہ انہیں بہتر ادویات بنانے کے لیے اس کی زیادہ قیمت رکھنا پڑتی ہے۔ لیکن ہر ایک ڈالر، جو وہ بنیادی تحقیق پر لگاتے ہیں، وہ 19 فیصد تشہیر و ترویج پر خرچ کرتے ہیں۔
ایف بی آئی کے اعداد و شمار تصدیق کرتے ہیں کہ 199ء سے اب تک پرتشدد جرائم میں ڈرامائی کمی آئی ہے۔ لیکن اسی عرصے میں قیدیوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء، وائٹ کالر جرائم کے مقدمات میں بھی ایک تہائی کمی آئی ہے۔یہ رہنما چاہتے ہیں کہ ان کے 100 فیصد جرائم قابل برداشت کہلائیں۔
نیشنل الائنس فار مینٹل النیس کے مطابق 25 فیصد شہریوں کو ذہنی مرض کا تجربہ اٹھانا پڑا ہے، جبکہ بے گھر افراد میں یہ تعداد نصف تک ہے۔ لیکن 1970ء سے 2002ء تک ذہنی صحت کے ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد پر غیر معمولی کمی آئی ہے۔ پہلے ہر لاکھ افراد پر 200 ہوا کرتے تھے، اور 2002ء میں یہ تعداد گھٹ کر صرف 20 رہ گئی۔ اب تو کساد بازاری کی وجہ سے حالات اور خراب ہو چکے ہیں۔
اب مایوس امریکی باشندوں کے لیے واحد گہ قید خانہ ہی رہ جاتی ہے۔ سماجی انحطاط کی ان علامات میں ایک عام یکسانیت بھی پائی جاتی ہے۔ انتہائی امیر طبقہ مڈل کلاس کا استحصال کر رہا ہے اور درمیانہ طبقہ بہت تیزی سے لوئر کلاس بنتا جا رہا ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...