... loading ...

ترکی کی جانب سے شامی سرحد پر ایک روسی طیارے کو مار گرائے جانے کی خبر اس وقت زبان زدِ عام ہے۔ نہ صرف اس کے نتائج پر بحث کی جا رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک بازار گرم ہے۔ ابلاغ کے ان جدید ذرائع پر ہی دو ایسی وڈیوز سامنے آئی ہیں، جن سے روس کا غضب مزید بھڑکے گا۔ ایک وڈیو میں روسی پائلٹ کی لاش پر نعرے لگاتے شامی باغی ہیں تو دوسری وڈیو میں ایک روسی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر پیش کی گئی پہلی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روسی لڑاکا طیارے کی تباہی کے بعد زمین کی جانب آنے والے پائلٹوں کو فضا ہی میں مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری وڈیو میں درجن بھر باغیوں کو روسی پائلٹ کی لاش کے گرد اللہ اکبر کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شام و ترکی کی سرحد کا یہ علاقہ جبل ترکمان کہلاتا ہے اور یہاں گزشتہ تقریباً مہینے میں روس نے بارہا ترک سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ترکی نے بارہا احتجاج کیا تھا اور آخری بار دھمکی دی تھی کہ اس مرتبہ اگر کوئی طیارہ ترکی حدود میں داخل ہوا تو اسے زمین بوس کردیا جائے گا۔ آج صبح سویرے ایک ایس یو-24 طیارہ بارہا انتباہ کے باوجود ترک سرحدی حدود سے نہ نکلا جس پر ایک ترک ایف-16 نے اسے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا۔ یہ جہاز سرحد کے شامی علاقے میں گرا اور پائلٹ بھی وہیں اترنے لگے لیکن نیچے موجود ترکمان باغیوں نے زمین پر قدم رکھنے سے پہلے ہی ان کا کام تمام کردیا۔
ابھی تک صرف ایک پائلٹ ہی کی شناخت ہو سکی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سرگئی رمیانسیف تھا، جو جنوب وسطی روس کی شاگول ایئربیس پر روسی فضائیہ میں میجر تھا۔ البتہ ابھی تک دوسرے پائلٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا اور نہ ہی اس کی وڈیو یا تصویر منظرعام پر آئی ہے۔
جس علاقے میں یہ طیارہ گرا یہاں بڑی تعداد میں ترکمان آباد ہیں، جو شہری تو شام کے ہیں لیکن نسلاً ترک ہیں اور اس وقت شام کی حکومت کے جارحانہ حملوں کی زد میں ہیں۔
شامی صدر بشار الاسد کی مخالف آزاد شامی افواج کی 10 ویں بریگیڈ کے ترجمان جاہد احمد نے کہا ہے کہ وہ روسی پائلٹ کی لاش کے بدلے میں شام کے پاس قیدی چھڑانے کی کوشش کریں گے۔
جب روس کے صدر ترکی کی اس “حرکت” کا جواب دینے کی باتیں کر رہے تھے عین اسی وقت شام کے باغی عناصر نے ایک وڈیو جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان پائلٹوں کی تلاش کے لیے آنے والے ایک روسی ہیلی کاپٹر کو تباہ کیا گیا ہے۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آزاد شامی افواج کے اراکین ایک امریکی اینٹی ٹینک میزائل کے ذریعے تباہ کر رہے ہیں۔ باغی ترجمان زکریا الاحمد نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر صوبہ لاذقیہ میں بہت نچلی پرواز کر رہا تھا اور جب ایک جگہ پر اترا تو ٹاؤ میزائل کے ذریعے اسے تباہ کردیا گیا۔ آزاد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر نے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی اور اس کے پائلٹ جہاز سے نکل گئے تھے۔ ابھی تک ہنگامی لینڈنگ کے اسباب اور اس کے پائلٹوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...