... loading ...

شام-ترک سرحد پر روسی طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد توقعات کے مطابق روس کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا، جس کے صدر ولادیمر پوتن نے نہ صرف ترکی پر داعش کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے بلکہ کہا ہے کہ ترکی کو اس کی حرکت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ولادیمر پوتن اس وقت ساحلی شہر سوچی میں موجود ہیں، جہاں وہ اردن کے شاہ عبد اللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ خبر موصول ہوتے ہی انہوں نے کہا ہے کہ “ہمارے فوجی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں اور آج جو نقصان انہیں اٹھانا پڑا ہے وہ دہشت گردوں کے حامیوں کی جانب سے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔”
پوتن نے کہا کہ ترکوں کی جانب سے تباہ کیا گیا طیارہ 6 ہزار میٹر کی بلندی پر اور ترک سرحد سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جب اسے ترک ایف16 نے نشانہ بنایا۔ یہ جہاز سرحد سے چار کلومیٹر کی دوری پر گرا ہے اور ہرگز ترکی کی سالمیت کے لیے خطرہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جہاز لاذقیہ صوبہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا تھا، جن میں سے کئی دہشت گردوں کا تعلق روس سے بھی ہے۔
روسی رہنما نے ترکی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ “داعش کے پاس بہت پیسہ ہے، کروڑوں بلکہ اربوں ڈالرز، جو وہ تیل بیچ کر حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی حفاظت و پشت پناہی کے لیے ایک پورا ملک موجود ہے۔ یہ اسی کی آشیرباد ہے کہ داعش اتنی دلیری اور بے خوفی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔” انہوں نے مزید خبردار کیا کہ یہ واقعہ ترک روس تعلقات پر سنجیدہ اثرات مرتب کرے گا۔ “ہم نے ترکی کو صرف اپنا پڑوسی نہیں بلکہ دوست ملک سمجھا ہے اور مجھے اندازہ نہیں کہ آج کا واقعہ کس کے مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر اقوام کے علاقائی مفادات کا احترام کرتے ہیں لیکن جو حرکت آج ترکی نے کی ہے اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...