... loading ...

عالی جی اب آپ چلو تم اپنے بوجھ اٹھائے
ساتھ بھی دے تو آخر پیارے کوئی کہاں تک جائے گا
پاکستان کے معروف شاعر، ماہر تعلیم اور اردو زبان و ادب کی مشہور ترین شخصیت جمیل الدین عالی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
90 سالہ جمیل الدین عالی ذیابیطس اور سانس کے مرض کے شکار تھے اور کافی عرصے سے زیر علاج تھے یہاں تک کہ سوموار کی شام حرکت قلب بند ہو جانے سے ان کا انتقال ہوگیا۔
جمیل الدین عالی قومی تاریخ کے مشہورترین ملی نغموں کے خالق تھے۔ جیوے جیوے پاکستان، ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں، اتنے بڑے جیون ساگر میں، اے وطن کے سجیلے جوانو! اور میرا پیغام پاکستان ان میں سے محض چند ہیں لیکن سب سے زیادہ مشہور ہیں۔
آپ جنوری 1926ء میں دہلی میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند سے محض ایک دن قبل کراچی آ گئے تھے۔ اس سفر میں آپ کی شریک حیات اور چھ ماہ کی صاحبزادی بھی ہمراہ تھیں۔ یہاں آپ نے 1951ء میں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور اعلیٰ سرکاری عہدے پر پہنچے۔ انہوں نے ادب کے ساتھ ساتھ بینکاری کے شعبے کو بھی منتخب کیا لیکن ان کو سب سے زیادہ شہرت ملی نغموں نے بخشی۔
آپ ملک کے ادبی منظرنامے کی ایک اہم شخصیت تھے۔ پاکستان رائٹرز گلڈ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، اردو لغت بورڈ میں خدمات انجام دیں، انجمن ترقی اردو کے متعمد اعزازی رہے، وفاقی اردو کالج، کراچی میں اعزازی منتظم رہے۔
آپ نے کئی اعلیٰ اعزازات بھی حاصل کیے جن میں 1992ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 2006ء میں اکادمی ادبیات پاکستان کا کمال فن ایوارڈ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے 2003ء میں ہلال امتیاز (اردو ادب) بھی حاصل کیا۔
آپ کے مشہور مجموعہ کلام “جیوے جیوے پاکستان (قومی نغمے)”، “غزلیں، دوہے، گیت” اور “لاحاصل” تھے۔ جبکہ “دنیامرے آگے” اور “تماشا مرے آگے” کے نام سے سفرنامے بھی لکھے۔ آپ نے کوئی نصف صدی تک کالم نگاری بھی کی جس میں معروف قومی روزنامے جنگ میں ” نقار خانے میں ” کے عنوان کالم بھی لکھتے رہے۔ ان کے کالموں کے مجموعے بھی کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔ “اے مری دشت سخن” اور “اک گوشہ بساط” کے نام سے آپ کے چند شعری مجموعے بھی شائع ہوئے۔
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...