... loading ...

طالبان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر قطر کے سیاسی دفتر کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ 17 نومبر کو طالبان امیرملااختر منصور کے حکم کے مطابق کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق قطر کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا شیر محمد عباس استانکزئی ہوں گے جب کہ اُن کے نائب کے طور پر مولوی عبدالسلام حنفی فرائض ادا کریں گے۔
طالبان کا قطر میں واقع سیاسی دفتر چارماہ قبل ماہِ اگست میں اُس وقت غیر فعال ہو گیا تھا جب طالبان کے امیر ملاعمر کے انتقال کی خبر ایک طویل اخفا کے بعد منظر عام پر آنے کے بعد تب کے قطر دفتر کے سربراہ طیب آغا نے استعفیٰ دے دیا تھا۔طیب آغا نے 4 اگست کو اپنے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ملاعمر کے انتقال کی خبر کو دوسال تک چھپانا ایک تاریخی غلطی تھی۔”طیب آغا طالبان امیر ملاعمر کی طرف سے اپنی نامزدگی کے باعث خود کو طالبان کے سیاسی امور میں حتمی حیثیت کا حامل سمجھتے تھے۔ وہ قبل ازیں ملاعمر کے قریبی معتمد بھی رہے تھے۔ مگر طالبان امیر کے انتقال سے اُن کی لاعلمی نے اُن کی اُس حیثیت کو بے حد نقصان پہنچایا تھا جو وہ ملاعمر کے قرب ترین ساتھی کے طور پر عالمی سطح پر رکھتے تھے۔ طیب آغا کے دور میں قطر کا سیاسی دفتر پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کافی غلط فہمیوں کا باعث رہا ہے۔ طیب آغا نے اپنے طور پر چین، ایران اور دیگر ممالک سے تعلقات کا ایک ایسا دور شروع کر دیا تھا، جو خود طالبان قیادت کے لئے تب حیرت انگیز تھا۔ اس پورے عمل پر پاکستان شدید تحفظات رکھتا تھا۔ بالآ خر ملاعمر کے انتقال کی خبر دو سال بعد منکشف ہونے کے بعدطیب آغا نے اپنے استعفے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف ایک بالواسطہ پیغام دینے کی یہ کہہ کر کوشش کی تھی کہ
“اب ملک سے باہر جب نئے رہنما کا انتخاب ہو چکا ہے اور ایسے لوگوں کی طرف سے جو کہ ملک سے باہر ہیں، یہ بھی ایک عظیم تاریخی غلطی تصور کی جاتی ہے”
محمد طیب آغا نے اس بات کے ذریعے جہاں ایک طرف ملااختر منصور کے انتخاب کو نشانا بنایا تھا، وہیں پاکستان کے کردار کو بھی منفی انداز سے اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی۔ تب یہ خبریں عام تھیں کہ ملا اختر منصور کا انتخاب بلوچستان میں موجود کوئٹہ شوریٰ نے کیا ہے۔ بہرحال طیب آغا کے استعفے کے بعد عملاً قطر کا دفتر غیر فعال ہو گیا تھا۔ جب کہ طیب آغا کی جگہہ پر ملا شیر محمد عباس استانک زئی عارضی طور پر دفتر کے نگران تصور کئے جاتے تھے۔ مگر اب ایک فیصلے کے نتیجے میں اُن کی ذمہ داری کو مستقل بنیادوں پر تسلیم کر تے ہوئے اُنہیں سیاسی دفتر کی ذمہ دار ی سونپ دی گئی ہے۔ ا ستانکزئی صاحب اعلی تعلیم یافتہ اورسینئر سفارتکار سمجھے جاتے ہیں اور امارت اسلامیہ میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اسی طرح اُن کے نائب مولوی عبدالسلام حنفی صاحب بھی تجربہ کار، عالم دین اور مختلف زبانوں پر عبور کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے قطر کا سیاسی دفتر کھولنے کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر منظرعام پر آیا ہے جب پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف امریکی دورے میں مسلسل طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی بات کرتے رہےہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...